تعلیم نسواں کانفرنس آج تیاریاں مکمل
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
دارالعلوم رضائے مصطفیٰ مرچیا نگر پالیکا وارڈ نمبر 5 ضلع سرہا نیپال میں خواتین اسلام کا یک روزہ عظیم الشان تعلیم نسواں کانفرنس کی تیاریاں مکمل جامعہ کے جنرل سکریٹری اور علما فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر حضرت مولانا عبدالقیوم صاحب قادری نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام خالص کنیزان فاطمہ کے لیے خاص ہے اس پروگرام کا مقصد خواتین اسلام کو سیرت النبی ﷺ اور سیرت امہات المومنین رضوان اللہ علیھن سے روشناس کرانا ہے ۔
مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اس پروگرام میں خصوصی خطیبہ کی حیثیت سے عالمہ فاضلہ مفتیہ کنیز فاطمہ قادری امجدی صدر معلمات جامعہ بنات المسلمین مہوا کپلیشور دھنوشا نیپال کی تشریف آوری ہوگی
،ساتھ میں اس پروگرام کی نقابت عالمہ فاضلہ شاہین فاطمہ جامعی جامعہ بنات المسلمین جنکپور جب کہ عالمہ فاضلہ سمیہ بتول قادری جامعی خطاب فرمائیں گی۔ ان کے علاوہ عالمہ فاضلہ شہزادی فاطمہ جامعی، عالمہ فاضلہ فاطمۃ الزہر قادری جامعی، عالمہ فاضلہ خندہ ناز صاحبہ صدر معلمات مدرسہ قادریہ درس القرآن مرچیا،خطیبہ ذیشان عالمہ فاضلہ قاریہ عاتکہ بتول قادری جامعی جامعہ بنات المسلمین جنکپور محترمہ کہکشاں خاتون ۔محترمہ عالمہ قمرالنسا صاحبہ مرچیا سرپا نیپال کی بھی شرکت ہوگی جو نعت بیان کے ذریعے خواتین اسلام کو دین مصطفوی ﷺ کا درس دیں گیں ۔
اس پروگرام کو حضرت مولانا رکن الدین صاحب قبلہ خطیب و امام وصدر مدرس دارالعلوم رضائے مصطفیٰ مرچیا کی عنایت حاصل ہوگی ۔ پروگرام کے کنوینر محمد ارمان خزانچی صاحب ادارہ ھذا کی دعوت پر یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے کنیزان فاطمہ سے دردمندانہ گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں شریک ہوکر علم دین مصطفیٰ ﷺ سے اپنے قلوب کو منور کریں
