Aug 26, 2026 10:42 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جامعہ فاطمہ گرلس کالج بلوہا بازار میں ربیع الاول کا شان دار پروگرام

جامعہ فاطمہ گرلس کالج بلوہا بازار میں ربیع الاول کا شان دار پروگرام

24 Aug 2026
1 min read

جامعہ فاطمہ گرلس کالج بلوہا بازار میں ربیع الاول کا شان دار پروگرام

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز 

 مورخہ24 /اگست بروز دوشنبہ 2026 جامعہ فاطمہ گرلس کالج، بلوہا بازار، ضلع سدھارتھ نگر میں بچیوں کا شان دار پروگرام ہوا ۔ اس موقع پر جامعہ کی طالبات نے نہایت محنت، تیاری اور خوبصورت انداز میں اپنے اپنے پروگرام پیش کیے ۔ 

اس بابرکت پروگرام میں علاقے اور ممبئی کے متعدد علمائے کرام جو ہمارے حضرت مولانا حافظ و قاری محمد صدام حسین برکاتی مصباحی صاحب کی عیادت کے لیے تشریف لائے ہوئے تھے۔ علمائے کرام نے بچیوں کی تعلیمی، دینی اور اخلاقی صلاحیتوں کو دیکھ کر کافی خوشی کا اظہار کیا ۔

 ہندوستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر زمین بلوہا سے منسلک تمام تقریبا 80/ گاؤں کے رہبر و رہنما حضرت علامہ مولانا محمد ریحان رضا خان صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ ، سنی دعوت اسلامی کے عظیم قائد ، ضلع سدھارتھ نگر کے سب سے عظیم قائد حضرت علامہ مولانا محمد مظہر حسین علیمی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ ساتھ جامعہ فاطمہ کے عظیم ترین شاہکار حضرت مولانا محمد صدام علیمی صاحب ڈومریا گنج ،حضرت مولانا طہارت مشاہدی صاحب ، مولانا علی احمد صاحب اور حضرت مولانا فاروق سبحانی صاحب کی شرکت قابل ذکر رہے ۔

 جامعہ فاطمہ گرلس کالج بلوہا بازار مختصر عرصے میں ڈھائی سو سے زائد طالبات کی دینی و عصری تعلیم کا مرکز بن چکا ہے۔ ایک چھوٹے سے تعلیمی ادارے میں اتنی بڑی تعداد میں بچیوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی ایسی بہترین تیاری دیکھ کر کئی علمائے کرام نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ جامعہ فاطمہ گرلس کالج کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، تمام طالبات کو تعلیم و تربیت سے نوازے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)