جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کے سلسلے میں علمافاؤنڈیشن نیپال یونٹ سرہا کی جانب سے سرکاری حکام سے اہم ملاقات
علما فاؤنڈیشن یونٹ مرچیا نگرپالیکا سرہا کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا ہتمام کثیر تعداد میں لوگوں نےاس کار خیر میں شرکت کی
پریس ریلیز نیپال اردو ٹائمز
مرچیا نگر پالیکا سرہا نیپال
محسنِ انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمدِ باسعادت کی خوشی میں پوری دنیا اپنے اپنے انداز میں خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔ کہیں غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے تو کہیں ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں علما فاؤنڈیشن نیپال، برانچ سرہا کی جانب سے محسنِ انسانیت ﷺ کی آمد کی خوشی میں خون عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ پروگرام حضرت علامہ مولانا عبدالقیوم صاحب قادری، نائب مرکزی صدر علما فاؤنڈیشن نیپال کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے خون کا عطیہ پیش کیا۔ اس موقع پر موجود سرکاری حکام نے علما فاؤنڈیشن نیپال کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے پروگراموں کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

ڈی ایس پی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے مناسب انتظامات کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی گئی تاکہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کے تمام پروگرام پُرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔ حضرت مولانا عبدالقیوم قادری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ انسانیت کی خدمت، ہمدردی، محبت، اخوت اور ایثار کا عظیم درس دیتی ہے۔ خون کا عطیہ بھی اسی جذبۂ خدمتِ انسانیت کی ایک بہترین عملی مثال ہے۔

مزید صدر محفل نے نیپال اردو ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد امن و امان بحال کرنا ہے آپ نے کہا کہ حکومت کے کارندوں نے اس کار خیر پر خوشی کا اظہار کیا اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہایت ہی امن و امان کے ساتھ منائیں ۔

صدر محترم نے کہا کہ جلوس میں غیر ضروری نعرے بازی سے پرہیز کیا جائے ، ڈی جے استعمال حسب ضرورت ہو کسی کو بھی جلوس محمدی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے پریشانی نہ ہو ایسا جلوس نکالا جائے۔ آپ نے علما فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ آج علما فاؤنڈیشن پورے ملک میں جس طرح سے رفاہی و فلاحی کاموں میں سر گرم عمل ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔
اس موقع پر حضرت مولانا رکن الدین صاحب، حضرت مولانا نصیرالدین صاحب، حضرت مولانا اکبر علی صاحب، جناب محمد قلم حسین صاحب، جناب عبدالحکیم صاحب، جناب محمد ہارون صاحب، جناب محمد شفیق اللہ صاحب سمیت دیگر علماء، سماجی شخصیات اور معززین بھی موجود تھے۔ علما فاؤنڈیشن نیپال کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے تمام پروگرام محبت، امن، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے اور عوام کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے پیغامِ انسانیت سے روشناس کرایا جائے گا۔
رپورٹ
