Aug 24, 2026 03:52 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ادیب شہیر علامہ ڈاکٹر انوار احمد خاں بغدادی حفظہ اللہ نے دی اپنے استاذ کی قبر پر حاضری

ادیب شہیر علامہ ڈاکٹر انوار احمد خاں بغدادی حفظہ اللہ نے دی اپنے استاذ کی قبر پر حاضری

23 Aug 2026
1 min read

ادیب شہیر علامہ ڈاکٹر انوار احمد خاں بغدادی حفظہ اللہ نے دی اپنے استاذ کی قبر پر حاضری  

پریس ریلیز  نیپال اردو ٹائمز 

بلرامپور (بھارت)

قاضی شہر اور صدر المدرسین جامعہ انوار القرآن بلرام پور حضرت علامہ مفتی مسیح احمد قادری مصباحی نور اللہ مرقدہ کی قبر پر کل گزشتہ مؤرخہ 21 اگست 2026ء کو بعد نماز مغرب حضرت علامہ ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی صاحب حاضر ہوئے، فاتحہ، ایصال ثواب اور دعائے مغفرت و ترقی درجات کی ہے،

22 جولائی 2026ء کو حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ نے اس دار فانی کو الوداع فرما کر دار جاودانی کی طرف کوچ کیا ہے، حضرت علامہ ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی صاحب آپ کے ارشد تلامذہ میں ہیں، دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی میں جب آپ جب اپنے علوم و فنون کا دریا بہا رہے تھے اس وقت ڈاکٹر صاحب قبلہ آپ کے علمی پنگھٹ سے سیراب ہو رہے تھے، مفتی صاحب علیہ الرحمہ علیمیہ جمدا شاہی میں صف اول کے نامور استاذ تھے، شیخ القرآن علامہ عبد اللہ خان عزیزی علیہ الرحمہ نے جمدا شاہی میں آنے کے بعد جن اساتذہ کا انتخاب بطور خود کیا تھا ان میں ایک بہت ہی نمایاں نام حضرت مفتی مسیح احمد قادری مصباحی نور اللہ مرقدہ کا تھا، شیخ القرآن علیہ الرحمہ آپ پر بہت اعتماد فرماتے تھے، انتقال کے روز ہی ڈاکٹر صاحب نے اپنے استاذ محترم مفتی مسیح احمد 

قادری مصباحی نور اللہ مرقدہ کے لیے ایصال ثواب اور تعزیت کی محفل کا انعقاد کیا تھا جس میں اپنے تاثر کا اظہار کرتے 

ہوئے فرمایا تھا : آپ کا علم بہت ٹھوس تھا آپ کی صلاحیت بہت مضبوط اور تفہیم بہت اچھی تھی، پیچیدہ سے پیچدہ مسائل دو ٹوک لفظوں میں بیان کر دیتے تھے آپ کی بہت بڑی خوبی یہ تھی کہ تواضع کے پیکر تھے.

ڈاکٹر صاحب قبلہ کثیر مصروفیات کے تحت بہت قليل وقت کے لیے اپنے وطن گئے ہوئے ہیں لیکن اپنے استاذ گرامی کی تربت پر کی حاضری کو بھی اپنے پروگرام میں شامل کیا یہ ایک طرف مفتی صاحب علیہ الرحمہ سے گہرے تعلق اور مضبوط رشتے کا آئینہ ہے اور دوسری طرف آپ کی سعادت مندی کی دلیل ہے ڈاکٹر صاحب اپنے اساتذہ اور بزرگوں کے بہت مؤدب ہیں یہ انہیں کے فیضان و کرم کی برکتیں ہیں کہ دوران طالب علمی سے اب تک ہر محاذ پر ہر میدان میں نمایاں نظر آتے ہیں اور کامیابیوں کے پرچم لہراتے ہیں، آپ کی عظیم الشان علمی خدمات سے آپ کے اساتذۂ کرام کی نگاہیں ٹھنڈی ہوتی ہیں اور وہ آپ پر فخر کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازتے ہیں.

آج بحمدہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کا آفتاب علم صرف ہندوستان ہی نہیں کئی ملکوں کو اپنی ضیا بار کرنوں سے منور کر رہا ہے، بلاشبہڈاکٹر صاحب قبلہ یہ حصولیابی برادان اہل سنت کے لئے عموما اور بالخصوص آپ کے مشفق و مربی اساتذۂ کرام کے لیے اللہ رب العزت کی عظیم نعمت ہے اور سرمایۂ افتخار ہے.

پروردگار عالم جل شانہ حضرت مفتی مسیح احمد قادری مصباح نور اللہ مرقدہ اور حضرت ڈاکٹر صاحب کے دیگر اساتذۂ کرام جو اس دنیا سے جا چکے ہیں سب کی بے حساب مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور آپ کے جو اساتذہ اور مشائخ بقید حیات ہیں انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ عمر دراز بالخیر عطا فرمائے اور ڈاکٹر صاحب کو سلامت رکھے، زیادہ سے زیادہ خدمات دینیہ کی توفیق خیر سے نوازے اور آپ کے بازوؤں کو خوب خوب توانائیاں عطا فرمائے.

محمد طیب علیمی

پرنسپل جامعۃ العلیم مہاراشٹر

22 اگست 2026ء

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)