Aug 24, 2026 03:51 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جشنِ عید میلادالنبی کے پر سعید موقع پر نظم ـــ تابش ردولوی " عید میلادالنبی "

جشنِ عید میلادالنبی کے پر سعید موقع پر نظم ـــ تابش ردولوی " عید میلادالنبی "

23 Aug 2026
1 min read

جشنِ عید میلادالنبی کے پر سعید موقع پر نظم ـــ تابش ردولوی " عید میلادالنبی " 

عام ہو جائے پیامِ عید میلادالنبی

 اس طرح ہو اہتمامِ عید میلادالنبی 

سارا عالم جگمگا اٹھے ربیع النور سے

 راہ لے اپنی اندھیرا ، عالمِ دیجور سے

 عاقبت کے واسطے کچھ فکر ہونا چاہیے 

جاگتے ، سوتے خدا کا ذکر ہونا چاہیے

 اپنے سینے میں بسا لوگے جو یادِ مصطفٰی

 ہر بلا سے ، ہر مصیبت سے بچا لے گا خدا

 نیک طینت اور سچوں سے محبت کیجئے

 مفلس و نادار بچّوں سے محبت کیجئے

 ایسی راحت کب شہنشاہوں نے پائی اے خدا

 جو سکوں حاصل ہوا بن کرغلامِ مصطفٰی

 اے خدا ! اِتنی دعا ہے مصطفٰی کے واسطے

 دونوں عالم میں شجر اسلام کا پھولے پھلے

آج کا دن ہر مسلماں کے لئے معراج ہے

 یومِ پیدائش محمد کی جو تابش آج ہے 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ تابش ردولوی محلہ۔ پورہ بساون پوسٹ۔ ردولی ، ضلع۔ ایودھیا ( یو۔ پی ) پن۔ 224120 موبائل۔ 9580228003

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)