لچھمی پور میں محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ بحسن و خوبی اختتام پذیر۔*
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
از قلم : حشمت اللہ علیمی
*لچھمی پور خرد مہراج گنج*
مورخہ: 24 اگست 2026ء
نوری فاؤنڈیشن کے بینر تلے عزیز المساجد، لچھمی پور کے جوار میں ایک نہایت پُروقار، روح پرور اور ایمان افروز محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد ہوا ، جس میں علاقے کے علماء و اساتذہ، ثنا خواں حضرات اور اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت برادر اکبر حضرت حافظ و قاری غلام حسین ضیائی صاحب قبلہ نے حاصل کی۔ بعدۂ حضرت مولانا محمد سلیم قادری صاحب نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے محفل کی کڑی کو آگے بڑھایا۔
یہ بابرکت محفل حضرت علامہ مفتی سعید رضا جامعی صاحب قبلہ، خطیب و امام عزیز المساجد، لچھمی پور کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جب کہ حضرت علامہ مولانا عالمگیر نظامی صاحب قبلہ، صدر المدرسین عزیز العلوم، لچھمی پور کی سرپرستی حاصل رہی۔محفل کے نعتیہ سلسلے میں برادر صغیر حضرت حافظ و قاری وحید اللہ نورانی صاحب قبلہ، حافظ احمد رضا سلمہٗ صاحب اور حضرت مولانا مبارک حسین امجدی صاحب نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتیہ نذرانے پیش کیے، جن سے محفل کی فضا عشق و محبتِ رسول ﷺ سے معطر ہوگئی۔
اس موقع پر حضرت حافظ و قاری محمد شمیم اختر ضیائی صاحب قبلہ، استاذ عزیز العلوم لچھمی پور نے نہایت مؤثر اور ایمان افروز خطاب فرمایا۔ آپ نے محبتِ رسول ﷺ، سیرتِ طیبہ اور اتباعِ سنت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو تعلیماتِ نبوی ﷺ سے وابستہ رہنے اور اپنی زندگی کو اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کی ترغیب دی۔
بعد ازاں حضرت مولانا شمشاد احمد نوری صاحب قبلہ نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعد محفل کے خصوصی خطاب کے لیے خطیبِ ہندوستان، حافظِ احادیثِ کثیرہ، حضرت علامہ شیر محمد خان قادری صاحب قبلہ، صدر المدرسین سراج العلوم، برگدہی نے خطاب فرمایا۔ حضرت نے اپنے جامع اور مؤثر بیان میں عشقِ رسول ﷺ، اتباعِ نبوی ﷺ اور دینی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنی عملی زندگی کا محور بنانے کی تلقین فرمائی۔ محفل کے دوران شرکائے مجلس نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ نعتیہ کلام اور خطابات سے استفادہ کیا۔ آخر میں اجتماعی طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا، جس کے بعد خصوصی دعا کے ساتھ اس بابرکت محفل کا اختتام عمل میں آیا۔اس روح پرور محفل میں حضرت مولانا محمد یوسف قادری، حضرت مولانا کمال الدین احمد امجدی، حضرت مولانا فخر الدین احمد فیضی، مولانا اشفاق قادری ، مولانا صبر عالم علیمی، مولانا عبد القدوس، مولانا محمد وسیم رضا واسطی، منشی جعفر علی، ماسٹر محمد رفیق صاحب، حاجی عبد اللہ، خورشید عالم، ماسٹر محمد زاہد، شفیق عالم، مزمل حسین، سلطان اور دیگر حضرات شریک محفل رہے ۔
