Aug 30, 2026 11:20 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
کپل وستو میں پولیس کی بڑی کارروائی:۱۵ کلو چرس اور افیون برآمد، ۵ خواتین گرفتار

کپل وستو میں پولیس کی بڑی کارروائی:۱۵ کلو چرس اور افیون برآمد، ۵ خواتین گرفتار

29 Aug 2026
1 min read

کپل وستو میں پولیس کی بڑی کارروائی:۱۵ کلو چرس اور افیون برآمد، ۵ خواتین گرفتار

احمد رضا ابن عبدالقادر اویسی

نمائندہ نیپال اردو ٹائمز

کپل وستو 

پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۱۵ کلو گرام سے زائد چرس اور افیون کے ساتھ ۵ خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار خواتین یہ منشیات کمر میں لپیٹ کر نیپال سے بھارت اسمگل کرنے کی کوش کر رہی تھیں۔ایریا پولیس آفس کرشنا نگر کی ایک ٹیم نے پیر کی رات گشت کے دوران کرشنا نگر میونسپلٹی وارڈ نمبر ۲ اولڈ بس پارک علاقے میں مشکوک خواتین کو روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوہر بھٹہ کے مطابق پٹرولنگ ٹیم نے نیپال سے بھارت جانے والی خواتین کو روک کر چیک کیا۔ تین خواتین کے قبضے سے ۵ کلو سے زائد چرس اور افیون ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین نے منشیات کو کمر کے گرد کپڑے میں لپیٹ رکھا تھا۔گرفتار خواتین کیتفصیل۔رتی کی ٣٤ سالہ، رہائشی: مسوریا، ڈانگ،برآمد:٥ کلو ٢٢٥ گرام چرس٢:فانیسارہ سارو ٤٥ سالہ، رہائشی: جیوتی نگر، کپل وستو برآمد:٥ کلو افیون٣:نانصاری گھرتی ماگر ٥٦ سالہ، رہائشی: کپل وستو،برآمد:٥ کلو افیون-بملا پن٤٥ سالہ، رہائشی: مسوریا ڈانگ٥: چوما لامیچھانے ٤٨ سالہ، رہائشی:ٹاؤن پلان، پارسا-پولیس کے مطابق بملا پن اور چومالامیچھانے بھی اسی نیٹ ورک کا حصہ تھیں۔پولیس نے گرفتار خواتین سے۱۵ کلو سے زائد چرس اور افیون کے علاوہ ۵ موبائل فون بھی ضبط کیے ہیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریپیندر کمار سنگھ نے بتایا کہ گرفتار خواتین کے خلاف منشیات سے متعلق جرائم کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)