Aug 30, 2026 11:21 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر علما فاؤنڈیشن سرہا کا خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر علما فاؤنڈیشن سرہا کا خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر علما فاؤنڈیشن سرہا کا خون عطیہ کیمپ کا اہتمام

مرچیا میں جشنِ عید میلاد النبیﷺ کے مبارک موقع پر خون کے عطیات کا عظیم الشان کیمپ، علماء فاؤنڈیشن نیپال کی منفرد پیشکش

احمد رضا ابن عبدالقادر اویسی

خصوصی نامہ نگار نیپال اردو ٹائمز

انسانیت، محبت اور پرامن بقائے باہمی کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے کے لیے، علماء فاؤنڈیشن نیپال کے زیر اہتمام پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت باسعادت (۱۵۰۱ ویں جشنِ عید میلاد النبیﷺ) کے مقدس موقع پر ایک عظیم الشان بلڈ ڈونیشن (خون کے عطیات) کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد مذہب و ملت کی تفریق سے بالاتر ہو کر انسانی جانوں کو بچانا اور معاشرے میں امن کا مثبت پیغام پہنچانا تھا۔جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پورے انسانوں (انسانیت) کی جان بچائی"۔ اسی فلسفے کے تحت مہم کے مرکزی نعرے "خون کا عطیہ دیں، زندگی بچائیں" اور "انسانیت کی خدمت ہی سچی عبادت ہے"۔اس پروگرام کی سب سے خاص بات علاقائی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران کی آمد تھی۔ ضلع سرہا کے ایس پی (سپرنٹنڈنٹ آف پولیس)، نیپال پولیس کے ڈی ایس پی (ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس)، اور ششستر پراہری بل (سلوتھ سکیورٹی فورس/کے ڈی ایس پی سمیت علاقائی بیوروکریسی کے دیگر اہم ذمہ داران نے کیمپ کا دورہ کیا۔پروگرام کےمعائنے اور وہاں موجود جوش و خروش کو دیکھ کر تمام اعلیٰ افسران اور سکیورٹی انچارجز نے اس کوشش کو دل کھول کر سراہا۔ حکام نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا کہ: "مولانا عبدالقیوم "قادری صاحب" اور ان کے نوجوانوں نے معاشرے کے لیے یہ بہت بڑا اور تاریخی کام کیا ہے۔ عید میلاد النبیﷺ جیسے مقدس موقع پر خون کا عطیہ دے کر انسانیت کی جان بچانے کا یہ اقدام پورے ضلع اور ملک کے لیے ایک بہترین مثال ہے اور ہم مولانا عبدالقیوم "قادری صاحب" کے اس جذبے کو سلام کرتے ہیں"

۔اس باوقار پروگرام کی صدارت علماء فاؤنڈیشن نیپال کے مرکزی سینیئر نائب صدر مولانا عبدالقیوم نے خود فرمائی۔ یہ کیمپ مرچیا نگر پالیکا، وارڈ نمبر ۵، سنستھا چوک، ضلع سرہا (نیپال) میں منعقد کیا گیا، جہاں صبح ۱۰:۰۰ بجے سے ہی خون کا عطیہ دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔اس مہم کے ذریعے عوام الناس میں خون دینے کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی بھی کامیاب کوشش کی گئی۔ کیمپ کے دوران شہریوں کو خون کے درج ذیل طبی و روحانی فوائد سے آگاہ کیا گیا:۱:کسی مجبور اور ناگہانی حادثے کا شکار مریض کی زندگی بچانے کا شرف۔۲:انسانی جسم میں خون کے نئے اور صحت مند خلیات کی تشکیل۔

۳:دکھی انسانیت کی مدد کر کے سچا ذہنی سکون اور باطنی خوشی کا حصول۔٤:جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جو بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے۔۵:جسم سے فاسد اور نقصان دہ مادوں کا قدرتی اخراج۔٦:معاشرے میں امن، محبت، بھائی چارے اور مثبت سوچ کا فروغ۔پروگرام کے شاندار اختتام پر مولانا عبدالقیوم نے تمام معزز مہمانوں، خصوصاً ضلع سرہا کے ایس پی، ڈی ایس پی، ششستر پراہری کے ڈی ایس پی اور تمام خون کا عطیہ دینے والے جوشیلے نوجوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ: "آپ سب کی حوصلہ افزائی اور تعاون سے یہ مہم تاریخی طور پر کامیاب رہی۔ ہمارا یہ سفر انسانیت کی خدمت کے لیے آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا اور ہم مل کر معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کے چراغ روشن کرتے رہیں گے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)