Aug 30, 2026 11:23 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
بڑے ہی شان و شوکت کے ساتھ نکالا گیا جلوس محمدی ﷺ

بڑے ہی شان و شوکت کے ساتھ نکالا گیا جلوس محمدی ﷺ

28 Aug 2026
1 min read

بڑے ہی شان و شوکت کے ساتھ نکالا گیا جلوس محمدی ﷺ

شبیر احمد نظامی 

مہراج گنج 

نیپال اردو ٹائمز

گزشتہ روز ضلع میں عقیدت و احترام کے ساتھ جشن عیدمیلاد النبی ﷺ منایا گیا۔ گاؤں سے لے کر شہر و قصبات تک جلوس محمدی تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔  نوتنواں میں واقع مساجد و مدارس سے صبح نو بجے جلوس محمدی ﷺ نکال کر پورے شہر میں گشت کرایا گیا۔ قصبہ کے مشہور و معروف شخصیت الحاج سید افتخار حسین نور اللہ مرقدہ کی تعمیر کردہ سید جی این مارکیٹ نوتنواں میں سید افتخار انجم فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹیبل  لگا کر جلوس عید میلاد النبیﷺ کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جلوس میں شریک لوگوں کے لیے  پانی، شربت، پھل، بسکوٹ وغیرہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں مولانا سید ابرار احمد، منور حسین خان، سید سراج احمد، سید بلال احمد، سید وقار احمد، عتیق احمد عباسی صحافی روزنامہ ہندوستان، جاوید احمد ہند چشمہ گھر، وسیم احمد، بیاپار منڈل نوتنواں کے صدر سنتوش جیسوال، سردار منجیت سنگھ جی، نوتنواں نگر پالیکا کے سابق چیئرمین گڈو خان، عمران احمد خان، ڈاکٹر نہال احمد، نفیس احمد، سید محمد عطا، سید نعمان احمد کے علاوہ دیگر لوگ شریک رہے۔

وہیں نچلول علاقہ کے مشہور و معروف ادارہ دارالعلوم اہل سنت معین الاسلام چھتونہ میں ادارے کے پرنسپل مولانا غیاث الدین خان نظامی ضلع صدر آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ مہراج گنج یونٹ کی قیادت میں، دارالعلوم یار علویہ فیض الرسول نوڈیہواں کے کارگزار پرنسپل مفتی الحاج محفوظ عالم مصباحی کی قیادت میں، دارالعلوم عربیہ عزیز العلوم لچھمی پور خرد کے کارگزار پرنسپل مولانا محمد عالم گیر نظامی کی قیادت میں، دارالعلوم قدوسیہ فخرالعلوم پرسونی کے پرنسپل مولانا تجمل حسین امجدی کی قیادت، دارالعلوم عباسیہ ضیاء العلوم مٹھورا بازار کے پرنسپل مولانا ضیاء الدین نظامی کی قیادت میں، جامعہ البتات الضیائیہ ضیانگر پرسونی بازار کے ناظم اعلٰی حافظ محمد رضا امجدی کی قیادت میں، مدرسہ اسلامیہ اہل سنت نسواں کالج سہرونہ راجہ میں مولانا الحاج علیم الدین صدیقی بانی و مہتمم کی قیادت میں، نظام الاسلام گرلس کالج مولیٰ گنج کے ناظم اعلٰی مولانا حافظ مطیع الدین اشرف خان نظامی کی قیادت میں تزک و احتشام کے ساتھ جلوس محمدی نکال کر جشن عیدمیلاد النبیﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر محمد اعظم رئیس نظامی سابق ناظم اعلیٰ دارالعلوم معین الاسلام چھتونا،محمد اسماعیل نظامی، عطاء اللہ نظامی، مولانا فخر عالم مصباحی، مولانا عبد الرحمن برکاتی، مولانا مہدی حسن مصباحی، مولانا ریاض الدین رضوی، مولانا کمال الدین امجدی، مولانا فخر الدین، مولانا شمس الضحیٰ، مولانا مفتی اظہار احمد فیضی، مولانا بلال احمد قادری، مولانا اشتیاق احمد علیمی، مولانا شاہ عالم قادری، حافظ رضوان احمد علیمی، قاری بشیر احمد رضوی شریک رہے۔

وہیں بیرواں بنکٹوا میں واقع مشہور و معروف قدیم ادارہ دارالعلوم غوثیہ میں مولانا محبوب عالم قادری کی قیادت میں، مدرسہ اہل سنت فیض ظہوریہ معین الاسلام موہنا میں حافظ عقیل احمد رضوی کی قیادت میں، الجامعۃ البرکاتیہ مغلہا میں جنرل سکریٹری حافظ غیاث الدین خان نوری کی قیادت میں، مدرسہ انوار الاسلام قصبہ سکندر پور بستی میں مولانا طاہر القادری کلیم فیضی بستوی کی قیادت میں، دارالعلوم حمیدیہ اہل سنت پنیرا میں مولانا رمضان احمد قادری کی و حافظ و قاری سراج الدین قادری استاذ دارالعلوم کی قیادت میں، دارالعلوم اہل قادریہ سراج العلوم برگدہی بیالیس گاؤں میں مولانا شیر محمد قادری پرنسپل دارالعلوم ہذا کی صدارت میں، مدرسہ اسلامیہ پرسا خرد میں کاتب ذوالقرنین خان کی قیادت میں، دارالعلوم اہل سنت تنویر الاسلام امرڈوبھا میں مولانا محمد مکرم رضوی مصباحی کی قیادت اور مولانا امام علی قادری کی صدارت میں، جامعہ افتخار العلوم شتلا پور میں مولانا تصور حسین نظامی کی قیادت میں، دارالعلوم عربیہ سلامت العلوم بسہوا میں حافظ خیر الدین علیمی بقائی کی قیادت میں، جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کلہوئی بازار میں مولانا برکت حسین مصباحی کی قیادت میں جلوس محمدیﷺ کو شان و شوکت کے ساتھ نکالا گیا۔

بعد نماز عصر  نوتنواں قصبہ واقع مساجد و مدارس کے ائمہ و علماء کے ذریعے مسلمانوں نے اپنی گاڑیوں کو پھول اور بینر اور جھنڈوں سے سجا پُر امن طریقے جلوس محمدی ﷺ نکال کر لبیک یا رسول اللہ کا نعرہ لگاتے ہوئے یہ پیغام دیا اور بتا دیا کہ اسلام امن و شانتی کا مذہب ہے۔ جلوس محمدیﷺ میں سابق چیئرمین نوتنواں نگر پالیکا و دیگر سیاسی لیڈران نے شرکت کرکے لوگوں مبارک باد دیا۔ اس موقع پر حافظ کلیم اللہ، مولانا ذوالفقار احمد، مولانا اخلاق احمد امجدی،مولانا خورشید احمد نظامی، حافظ قاری صادق رضا نیپالی، مولانا فخر الدین مصباحی، مولانا اخلاق احمد، مولانا فرید احمد سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک رہے۔

سید افتخار انجم فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید افضال احمد نے جلوس محمدیﷺ میں شریک سبھی لوگوں کو مبارک باد پیش کیا۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)