Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
براؤں شریف میں عرس علوی قادری چشتی پوری شان وشوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

براؤں شریف میں عرس علوی قادری چشتی پوری شان وشوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

04 Dec 2025
1 min read

براؤں شریف میں عرس علوی قادری چشتی پوری شان وشوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

علماء کرام کو دینی ملی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز 

براؤں شریف بیوور

صاحب زہد وتقوی عابد شب زندہ دار صاحب فضل و کمال نبیرۂ شعیب الاولیاء حضرت علامہ الحاج الشاہ حضور غلام عبدالقادر علوی چشتی المعروف چشتی میاں سابق نائب ناظم دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف کا تیسرا سالانہ عرس مقدس وادی نور قرب مزار حضور شعیب الاولیاء براؤں شریف میں 30/ نومبر بروز اتوار/ تا 1/ دسمبر بروز سوموار 2025 کو پوری شان وشوکت اور اپنی روایات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کی سرپرستی جامع علوم وفنون چشم و چراغ خاندان شعیب الاولیاء پیکر اوصاف مظہر شعیب الاولیاء پیر طریقت حضرت علامہ محمد افسر علوی قادری چشتی مدظلہ العالی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ یارعلویہ براؤں شریف نے احسن انداز میں فرمائی، جس میں  میں کثیر تعداد میں ملک ہندوستان کے ممتاز مفتیان کرام، علماء کرام، شعراء اسلام کی تشریف آوری ہوئی ، عرس کے معمولات مندرجہ ذیل ہیں..

30/ نومبر بروز اتوار صبح  10 بجے دن میں قرآن خوانی۔ پھر شام میں 5/ بجے عورتوں کا پروگرام بحسن و خوبی منعقد ہوا۔پھر 1/ دسمبر بروز سوموار کو بعد نماز مغرب چادرپوشی و گل پوشی، بعد نماز عشاء تقاریر علماء اسلام منعقد ہوئی، جس میں نظامت کے فرائض مشہور نقیب علامہ غلام غوث ساقی تنویری گورا چوکی ، مشہور ناظم علامہ احسان اللہ علیمی صاحب نے مشترکہ طور پر انجام دیا، جب کہ تلاوت قرآن مجید حافظ محمد ایوب صاحب نے کیا، بعد ازاں چند طلباء کرام کی نعت خوانی ہوئی، بعدہ سلام الدین ولید پوری ،مسعود الحق رحمانی صاحب نے نعت و منقبت کے اشعار سامعین کو سنائے، پھر ابتدائی  تقریر نوجوان عالم دین علامہ مولانا عثمان علیمی صاحب اٹوا بازار نے کی،پھر صابر علی شہرت گڑھ ، قاری قمر الدین قمر نیپالی، جناب امجد بستوی صاحبان نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے،بعدہ  مشہور خطیب علامہ مولانا صاحب علی چترویدی فیضی یارعلوی صاحب پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور نے شان اولیاء و حضور چشتی میاں پر شاندار گفتگو فرمائی ،پھر جناب ترنم گونڈوی صاحب ، قمر نظامی بانسی صاحب ،عبد الماجد بستوی صاحب، نے نعت و منقبت کے کلام پیش کرکے سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کیا، جب کہ علامہ مفتی محمد نعیم احمد امجدی ازھری صاحب استاذ جامعہ امیرالعلوم مینائیہ گونڈہ نے قرآن و احادیث کی روشنی میں شاندار خطاب کیا بعدہ مولانا اعجاز احمد فیضی، ضیاء الحق علوی بہرائچ شریف صاحب، ضیاء فیضی صاحب ،نے نعت ومنقبت کے اشعار پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، پھر صاحب سجادہ مجمع شریعت وطریقت حضور علامہ حافظ قاری محمد افسر علوی قادری چشتی مدظلہ العالی کی تصنیف لطیف "حجاز مقدسہ سے براؤں مقدسہ تک" کی رسم اجراء علامہ مفتی کمال احمد علیمی استاذ دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی و دیگر علماء کرام کے دست مبارکہ سےکیا گیا۔ اس حسین و مسعود موقع پر گذشتہ سال کی طرح امسال بھی ایوارڈ و سپاس نامہ دینے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مشہور و معروف عالم دین علامہ مفتی محمد نعیم امجدی ازہری صاحب قبلہ استاذ جامعہ امیرالعلوم مینائیہ گونڈہ، کو انکی دینی ملی تدریسی خدمات کے اعتراف میں "شہنشاہ چشت خواجہ غریب نواز ایورڈ و سپاس نامہ،  جب کہ خطیب ہردلعزیز علامہ مفتی محمد قمرالدین صدیقی یارعلوی صاحب قبلہ شیخ الحدیث جامعہ مسعود العلوم چھوٹی تکیہ بہرائچ شریف کو قومی ملی مذہبی تدریسی خدمات کے اعتراف میں"مظہر و عیسی سیدنا سالار مسعود غازی ایوارڈ " عالمی سطح پر شہرت یافتہ عبقری شخصیت پیر طریقت شہزادہ و جانشین حضور چشتی میاں علامہ حافظ قاری صاحبزادہ محمد افسر علوی قادری چشتی مدظلہ العالی چیف ایڈیٹر مجلہ پیام شعیب الاولیاء براؤں شریف سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ یارعلویہ براؤں شریف کے ہاتھوں سے دیا گیا، جبکہ مشہور شاعر جناب شان عالم مسعودی بہرائچی کو "سپاس نامہ و بلبل اودھ" کا تکریمی خطاب سے نوازا گیا، واضح ہو کہ یہ سپاس نامہ و ایوارڈ "شعیب الاولیاء ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر ٹرسٹ  "کیجانب سے دیا گیا ۔ بعدہ جناب شان عالم مسعودی صاحب،ناصح مبارک رازی لکھنؤی صاحب ،نے نعت و منقبت کے کلام پیش کئے، پھر علامہ مفتی قمر الدین صدیقی صاحب استاذ دارالعلوم مسعودالعلوم چھوٹی تکیہ بہرائچ نے حضور چشتی میاں علیہ الرحمہ کی سوانح حیات پر تفصیلی گفتگو فرمائی، ان علماء مشائخ کے علاوہ شہزادۂ حضور چشتی میاں صاحبزادہ محمد احمد علوی، شہزادۂ حضور چشتی میاں صاحبزادہ محمد ارشد علوی، شہزادۂ حضور چشتی میاں صاحبزادہ محمد اظہر علوی، صاحبزادہ ڈاکٹر غلام حسنین علوی، حضرت قاری ہاشم صاحب قبلہ استاذ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، مولانا محبوب احمد فیضی نیپال، مولانا قمر الدین بڑھیا، کے علاؤہ چار اساتذہ کرام تھے، قاری عرفان احمد فیضی، قاری شبیر احمد یارعلوی، مولانا انوار احمد فیضی، مولانا اسحاق فیضی،سید کلیم اشرف، جناب شہاب الدین علوی بیراگی گاؤں بہرائچ شریف، خالد رضا حشمتی کے علاؤہ دیگر علمائے کرام و ائمہ کرام کی خصوصی شرکت رہی، بعدہ شب میں 2 بجے قل شریف سلام و دعا خوانی، ہوئی ،اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ یارعلویہ کے تمام مریدین محبین متعلقین و طلبہ قرب و جوار نے شرکت کی سعادتوں برکتوں اور فیضان حضور چشتی میاں علیہ الرحمہ سے اپنے آپ کو فیضیاب کیا، اور سعادت دارین سے مالا مال ہوئے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383