Feb 7, 2026 04:46 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مدرسہ نورا لقرآن میں جشن تعلیمات و دستار بندی آج

مدرسہ نورا لقرآن میں جشن تعلیمات و دستار بندی آج

25 Jan 2026
1 min read

مدرسہ نورا لقرآن میں جشن تعلیمات و دستار بندی آج 

پریس ریلیز

 نیپال اردو ٹائمز 

شہر کان پور پیج باغ میں واقع مدرسہ نورا لقرآن کے زیر اہتمام سالانہ بارہواں اجلاس بنام جشن تعلیمات و دستار بندی 25جنوری بروز اتوار بعد عشا یعنی آج  منعقد ہورہا ہے۔۔اس پروگرام کی سرپرستی علامہ مفتی محمد الیاس خان نوری مفتی اعظم کان پور و قاری محمد قاسم حبیبی اور صدارت مفتی محمد ثاقب ادیب مصباحی قاضی شہر کان پور اور قیادت مولانا عبید الرحمن برکاتی فتح پور کریں گے۔ 

خصوصی خطیب کے طور پر علامہ سید عبد القدیر میاں بہار الھند جاج مٸو اور علامہ محمد توصیف رضا مصباحی مرادآباد شرکت فرماٸیں گے۔ پروگرام کے کنوینر قاری محمد مطلوب برکاتی نے بتایا کہ اس موقع پر مولانا انیس الرحمان نوری بلہور۔مولانا اصغر یار علوی۔مفتی محمد حنیف برکاتی ۔مولانا مرتضی شریفی۔مولانا عمر قادری۔مفتی محمدمسیح الدین مصباحی قاری ریاض احمد بھوپال ۔مولانا شاہ عالم حافظ محمد انیس رضا ۔مولوی حکیم الدین۔قاری اقبال بیگ ۔شاعر کلیم دانش۔حافظ زین العابدین ۔یوسف رضا ۔ودیگر علماء و حفاظ کی شرکت ہوگی۔نظامت کے فراٸض قاری آصف رضا حبیبی انجام دیں گے۔

 مدرسہ ہذا کے ناظم اعلی قاری محمد احسان برکاتی نے بتایا کہ پروگرام کے اختتام پر مدرسہ ہذا سے فارغ ہونے والے طلبا دستار سے نوازے جاٸیں گے۔محمد افتخار نے فرزندان توحید سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383