Oct 23, 2025 07:38 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مفتی سلیم اختر مصباحی صاحب کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ۔

مفتی سلیم اختر مصباحی صاحب کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ۔

14 Aug 2025
1 min read

مفتی سلیم اختر مصباحی صاحب کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ۔

چراغِ علم بجھ گیا، دلوں میں غم اُتر آیا

فضا میں ماتمِ حق و صداقت بھی برپا ہے 

آج صبح (١٣/اگست ٢٠٢٥)جب بعد نماز فجر حسبِ معمول سوشل میڈیا کھولا تو بذریعہ واٹشپ ایک نہایت ہی دل خراش اور رنجیدہ خبر نظر سے گزری۔

اہلِ سنت کے مایہ ناز عالمِ دین، مناظرِ اسلام، سیکڑوں شاگردوں کے استاد، شیخ الحدیث، "حضرت علامہ مولانا مفتی سلیم اختر مصباحی نقشبندی مجددی صاحب علیہ الرحمۃ و الرضوان، (بانی و سربراہ دارالعلوم غریب نواز کرلا ممبئی، متوطن : رسیا، اسلام پور اتردیناج پور مغربی بنگال )" اس دارِ فانی سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے۔

إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ

یہ خبر سن کر دل مغموم اور آنکھیں نم ہو گئیں۔ حضرت مفتی صاحب یقیناً اہلِ سنت والجماعت کے ایک عظیم اور قیمتی سرمایہ تھے۔ آپ نہ صرف جماعتِ اہلِ سنت کے لیے باعثِ فخر تھے بلکہ اہلِ سمانچل کے لیے بھی ایک روشن مینار اور قابلِ افتخار شخصیت تھے۔ آپ کی علمی بصیرت، اخلاقی عظمت اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مجھے یہ بات آج بھی اچھی طرح یاد ہے کہ جب میں دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمر قندیہ دربھنگہ بہار میں (٢٠٠٨_٢٠١٢) زیرِ تعلیم تھا تو عرسمولانا سمر قندی علیہ الرحمہ کے موقع پر سالانہ عرس میں حضرت ہمیشہ شریک ہوتے۔ طبیعت کی ناسازی اور جسمانی کمزوری کے باوجود بھی حضرت کی محبت اور عقیدت انہیں وہاں لے آتی، خصوصاً خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہار سے آپ کو والہانہ عقیدت و تعلق تھا۔ جب آپ تشریف لاتے تو پورا مجمع استقبال کے لئے کھڑا ہوجاتا اور وہ نورانی چہرہ محفل کو منور کر دیتا، اور آپ کا پُراثر بیان سامعین کے دلوں کو گرما دیتا۔ ان ایام میں حضرت کی زیارت اور ملاقات ہمارے لیے خوش قسمتی کا باعث ہوتی تھی۔نیز آپ نے اپنی پوری زندگی علمِ دین کی خدمت، فتاویٰ نویسی، بخاری شریف کی تدریس، اداروں کی سرپرستی اور اہلِ سنت کے استحکام میں گزاری۔ آپ کا انتقال صرف ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک دور کا خاتمہ ہے۔ جیسا کہ سرکار دو عالم ﷺ نے فرمایا:

> “موتُ العالمِ موتُ العالَم”عالمِ دین کی موت عالَم کی موت ہے۔اللہ تعالیٰ حضرت مفتی صاحب کی بے حساب مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ، رشتہ داروں، اعزہ و اقارب بالخصوص ان کی اولاد کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور جماعتِ اہلِ سنت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

سوگوار:

محمد رضوان احمد مصباحی

نمائندہ: نیپال اردو ٹائمز

صدر مدرس: مدرسہ مظاہر العلوم صفتہ بستی، راج گڑھ، بارہ دشی ایک، جھاپا، نیپال

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383