علما فاؤنڈیشن روپندیہی کی پہلی نشست اختتام پذیر
۔ لمبنی پردیش
پریس ریلیز
علما فاؤنڈیشن روپندیہی کی جانب سے ماہ نور کے موقع پر علمائے کرام ک ہنگامی میٹنگ گاؤں پالیکا کے سینٹر رضا جامع مسجد دھکدھئی میں قائد اہل سنت نیپال حضرت سید غلام حسین مظہری حفظہ اللہ کی سرپرستی میں منعقد کی گئی۔ اس کی صدارت بذات خود علما فاؤنڈیشن روپندیہی کے صدر مولانا عبد النبی صاحب نے کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور نعت و منقبت کے اشعار پڑھے گئے ۔ اس کے بعد فاؤنڈیشن کے حوالے سے گفتگو شروع ہوئی جملہ ممبران کی موجودگی میں چند اہم فیصلے ہوئے جن پر عمل در آمد کے لیے جملہ ممبران نے اقرار کیا۔ سب سے پہلے مولانا اکبر علی فیضی انچارج علما فاؤنڈیشن روپندیہی نے کہا کہ دور حاضر میں ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے مسلم امہ کو کوئی ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے جس پر کونسل کے مرکزی صدر نے کہا کہ خون عطیہ کے لیے ہم کیمپ کے ذریعے ملک میں سماجی و دینی و ملی خدمات کو انجام دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد آمد پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے جشن ولادت کو نہایت ہی اچھوتے انداز میں اور سلیقے سے منانے پر علما کا اتفاق ہوا، جس کے جلوس نکالنے میں احتیاط اور شرکاء کے لیے پانی وغیرہ کا انتظام شامل رہے اس کے بعد فاؤنڈیشن کو کس طرح سے ضلعی سطح پر متعارف کرایا جائےاس حوالے سے بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ سی مختصر سی محفل نہایت ہی شاندار اور انقلابی رہی اس میں روپندیہی کے اکثر علمائے اہل سنت اور مدارس کے ذمہ داران شریک رہے ۔ مولانا غلام غوث صاحب قبلہ حضرت مولانا غلام سرور صاحب قبلہ حضرت مولانا مقصود علی صاحب قبلہ حضرت حافظ آفتاب احمد صاحب حضرت مولانا ارشاد احمد نوری صاحب حضرت مولانا ابو ہریرہ صاحب حضرت مولانا فیض اللہ صاحب حضرت مولانا شمس الدین صاحب حضرت مولانا پرویزمشرف صاحب حضرت حافظ شمس الدین صاحب حضرت مولانا جمیل صاحب حضرت مولانا سمیر صاحب حضرت مولانا آزاد صاحب۔وغیرہ
رپورٹ :
پرویز مشرف علیمی میڈیا نچاڑ علما فاؤنڈیشن روپندیہی نیپال