Oct 23, 2025 07:40 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
امام احمدرضا قادری کا بلند فقہی مقام ،،،

امام احمدرضا قادری کا بلند فقہی مقام ،،،

15 Aug 2025
1 min read

امام احمدرضا قادری کا بلند فقہی مقام 

از  قلم - شان پریہار

 پروفیسر محمد گوہر صدیقی

 سابق ضلع پارشد براہی بلاک پریہار ضلع سیتامڑھی

 صوبہ بہار 

9470038099

علم فقہ کی دولت وہ نعمت عظمیٰ ہےجو ہر ایک کے حصہ میں نہیں ملتا ،بلکہ یہ رب ذوالجلال کا وہ عظیم عطیہ و انعام واکرام ہے کہ پروردگار جب کسی بندہ کے ساتھ بھلای کا ارادہ کرتا ہے تو سب سے پہلے رب کاینات اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سےاس بندہ کو  یہ عظیم نعمت عطا فرماتا ہے - جیسا کہ حدیث پاک میں ہے،،، اللہ تعالیٰ جس بندہ مومن کے ساتھ بھلای کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دین کا فقیہ بنادیتا ہے ،، سرکار اعلیحضرت امام احمدرضا خان قادری علیہ الرحمہ کی ذات والا صفات عالم اسلام میں محتاج تعارف نہیں - آپ کی فقاہت کا اعتراف عرب وعجم کو ہے- آپ کے وہ ہم عصر جنہیں فقاہت میں حرف آخر سمجھا جاتا تھا انہوں نے بھی اپنے آپ کو آپ کے مقابل میں طفل مکتب شمار کرتے ہوئے آپ سے فیض حاصل کرنا غنیمت سمجھا- ابولحسن ندوی فرماتے ہیں ،،،،بلاشبہ دو تین صدی کے اندر ان (امام احمدرضا خان قادری) جیسا کوی فقیہ پیدا نہیں ہوا ، اس پر سب کا اتفاق ہے ،بالکل وہ چودہ سو صدی کے مجدد اعظم تھے جن کی شہادت میں سینکڑوں کتابیں  خصوصاً فقہ حنفی کاالنسا یکو پیڈیا فتویٰ رضویہ بے مثل و بے مثال ہے - حضرت علامہ مولانا عبد الستار ہمدانی پور بندر گجرات کے مطابق سرکار اعلیحضرت نے اپنی حیات میں چودہ سو سے زائد تصانیف رقم فرمایں  - پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد پاکستان سرکار اعلیحضرت امام اہلسنت کے علم و فن کا اعتراف اس انداز میں پیش کرتے ہیں ،آپ فرماتے ہیں ،،،،میں امام احمدرضا             بریلوی کو تقریباً 32 سال سے پڑھ رہا ہوں پھر بھی لگتا ہے امام احمدرضا بریلوی ایک سمندر ہیں اور میں کنارہ تک بھی نہیں پہونچ پایا ہوں ،،،    خطیب مشرق ڈاکٹر سر محمد علامہ اقبال آپ کے علم و فن کا اعتراف کرتے ہوئے فرماتے ہیں ،،،، دور جدید میں مولانا احمد رضا خان جیسا فقیہ ہندوستان میں پیدا نہیں ہوا ،،،ا    پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین سابق وائس چانسلر مسلم یونیورسٹی علی گڑھ نےریاض دانی mathmatics  سے متاثر ہو کر فرمایا تھا  ،،،میں نے اس علم کو ( علم مثلث) حاصل کرنے کے لئے غیر ممالک کے اکثر سفر کیے مگر یہ کہیں حاصل نہ ہو سکا  ،مگر امام احمدرضا خان نے یوں حل کردیا ،،،ا علامہ  مولانا سید افساں شاہ،علامہ مولانا محمد احمد مصباحی ،علامہ مولانا عبد الرحمن حبیبی،علامہ مولانا احمد اعظمی مصباحی ،علامہ مولانا محمد شاداب رضا عروج مصباحی ،علامہ مولانا مفتی محمد نظام الدین رضوی ،علامہ مولانا محمد معراج احمد رضوی صاحبانِ وغیرہ  نے بھی اپنی اپنی کتابوں میں سرکار اعلیحضرت، مجدد دین وملت،امام اہلسنّت ، کنزالکرامت امام احمدرضا خان قادری علیہ الرحمہ ورضوان کی فقہی بصیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے انکی عظیم فقہی بصیرت کا اعتراف فرمایا ہے -                  المختصر راقم الحروف کو بھی اس بات پر فخر ہے اور یہ بات اظہر من الشمس بھی ہے کہ بر صغیر میں آج تک ( 1272 ہجری مطابق 1856ء سے2025ء تک) ایسا فقیہ پیدا نہیں ہوا جو میرے سرکار اعلیحضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان قادری بریلوی علیہ الرحمہ ورضوان کے مد مقابل ہو، حتی کے مخالفین نے بھی آب کے علم و فن اور تحقیق و تدقیق کا لوہا مانا ہے - عرب وعجم کے عظیم فقہاء کرام  نے پھی آپ کی تحقیقات علیہ اور مہارت علوم عقلیہ و نقلیہ کے سامنے سجود نیاز نظر آتے ہیں - بلا شبہ آپ  اپنے وقت کے مولائے روم تھے - آپ کی تربت پہ لاکھوں سلام -8/اگست 2025بروز جمعہ مبارک

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383