قاضی نیپال فاؤنڈیشن کا تاریخی قدم
قاضی نیپال فاؤنڈیشن ژندہ باد ہمت مرداں مدد خدا قاضی نیپال فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی حضرت مولانا عبد القادر اویسی صاحب قبلہ صدر حضرت مولانا سلامت رضا صاحب نائب صدر نیپال اردو ٹائمز کے نائب ایڈیٹر حضرت مولانا مفتی کلام الدین نعمانی صاحب قبلہ خزانچی مولانا مجیب عطاری صاحب و جملہ اراکین کے ہم مشکور ہیں ۔ سستا گاؤں پالیکا شیخوانوا میں آج سے تقریبا ہفتہ روز قبل شاٹ سرکٹ سے لگی آگ کی وجہ سے پورا ایک قبیلہ یعنی پانچ مسلمانوں کے گھر مع ساز و سامان کے نظر آتش ہوگیا ہے، جس کے بعد علما کونسل روپندیہی کے نائب ضلعی صدر مولانا ارشاد عالم نوری صاحب کے ایما پر اس جانب توجہ کے لیے حکم ہوا اور دیکھتے دیکھتے علمائے اہل سنت روپندیہی نے انتظامات حسب استطاعت شروع کی اس وقت رقم کی سخت ضرورت تھی کوئی بھی تنظیم مجھے نظر نہیں آرہی تھی کہ جس کے سامنے ہاتھ پھیلاؤں میرے دل میں من جانب اللہ یوٹیوب پر حضور مفتی اعظم نیپال استاذ العلماء مناظر اہلسنت حضور سیدی و سندی مفتی محمد عثمان برکاتی دام ظلہ العالی کی تقریر سن رہا تھا فورآ ذہن قاضی نیپال فاؤنڈیشن کی جانب مائل ہوا میں نے مشاورتی گروپ میں حضور اویسی صاحب سے اس حوالے سے بات کی حضرت نے مختصر وقفے کے بعد فرمایا کہ آپ پریشان نہ ہوں ہم اپنی ٹیم سے بات کرکے آپ کو خبر کریں گے ۔ خیر ہماری ٹیم وہاں پہونچی راستے میں میں بار بار قاضی نیپال فاؤنڈیشن گروپ کو چیک کرتا تھا آخر کار تھوڑے سے وقفے کے بعد دیکھا کہ میرے ایمو نمبر پر حضور سرپرست اعلیٰ حضرت علامہ عبد القادر اویسی صاحب کا میسج آیا کہ آپ اسکینر ارسال کریں ہم کچھ تعاون کررہے ہیں فوری طور حضرت مولانا سلامت رضوی صاحب کا میسج آیا کہ ہم رقم آپ تک جلد از جلد پہونچا رہے ہیں اور ضرورت مندوں کی اپنے حساب سے آپ تقسیم کردیں ۔ یقین جانیں میں نے خوشی میں اچھل کر اعلان کیا کہ علمائے روپندیہی اور نول پراسی ایک خوشخبری سن لیں کہ قاضی نیپال فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک خطیر رقم سے تعاون ہوا سب کے سب میری جانب دیکھ کر مسکرانے لگے۔یقین جانیں سب کے دلوں سے دعائیں نکلی اور آپ کی دی ہوئی رقم الحمدللہ رب العالمین ان پانچ گھروں سے تین بچیاں جامعہ میں رہ کر تعلیم حاصل کرتی تھی جن کی پوری کتابیں جل گئیں اور حجاب وغیرہ دیکھ کر آنسوں نکل آئے اس میں صرف کردیا گیا ، قاضی نیپال فاؤنڈیشن قابل مبارکباد ہے آپ کی محنت کی رقم آج ان غریبوں تک پہونچی اور سب کے سب نے دعا کی ایک بوڑھی خاتون سے میں نے اس تنظیم کے لیے دعا کے لیے کہا تو بولی بابو ہم لوگ کیا دے سکتے ہیں سوائے دعا کے قاضی نیپال فاؤنڈیشن کے نام کے ساتھ دعا ہوئی اور عوام خواص کو معلوم ہوا کہ قاضی نیپال فاؤنڈیشن ایک مضبوط تنظیم ہے ہمیں اس کے ساتھ کھڑے رہنے کی ضرورت ہے ۔ علمائے کرام نے حضور قاضی نیپال کے علم و عمل اور عمر کے لیے دعا کی ۔ ان شاءاللہ عید سے قبل ہم ان کے یہاں عیدی کے سامان کا انتظام کرنے میں لگے ہیں اللہ نے چاہا تو جلد اس کا انتظام ہوگا ۔ اللہ کریم آپ سب کو سلامت رکھے ۔
عبدالجبار علیمی نیپالی چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز مرکزی میڈیا انچارج علما کونسل نیپال
+918795979383
