قرآنی خدمات قاری محمد آفاق برکاتی علیہ الرحمہ کے بخشش کا ذریعہ بنے گی ـ قاری شمشیر حسن قادری
دارالعلوم قطبیہ اہلسنت میں سالانہ فاتحہ کا انعقاد
مہنداول ،سنت کبیر نگر(اخلاق احمد نظامی)
دارالعلوم قطبیہ اہلسنت روشن العلوم لیڈوا مہوا امرڈوبھا شہر پنچایت بکھراکے زیر اہتمام مجود قرآن حضرت حافظ و قاری محمد آفاق برکاتی علیہ الرحمہ سابق استاذ دارالعلوم اہلسنت تنویر الاسلام امرڈوبھا کے سالانہ فاتحہ کے موقع قرآن خوانی،قل شریف اور پروگرام کا انعقاد ہوا جس کو خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم ہذا کے استاذ قاری محمد شمشیر حسن قادری نے کہا ایک برس قبل ہمارے مشفق استاذ اور قرآن کریم کی مختلف لہجوں میں تلاوت کرنے والی مقدس شخصیت ہم لوگوں کے درمیان سے جدا ہوکر اپنے مالک حقیقی سے جا ملی تبھی سے ان کے عقیدت مندوں اور شاگردوں میں اداسی چھائی ہوئی ہے کیونکہ قاری صاحب قبلہ علیہ الرحمہ مشفق استاذ کے ساتھ ہر طالب علم کے لیے بہترین سرپرست ثابت ہوئے قاری صاحب علیہ الرحمہ اچھے مشاق اور مختلف لہجوں کے ماہر تھے آپکے تلامذہ کی تعداد سینکڑوں میں ہےجو اکثر بڑی سے بڑی درسگاہوں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور خدمت قرآن انجام دے رہے ہیں اللہ کی رحمت سے امید قوی ہے کہ قرآنی خدمات ان کے لئے کفارہ سیآت ثابت ہوں گے انھوں نےکہا کہ قاری صاحب مرحوم با اخلاق، ملنسار اور اچھی خوبیوں کے مالک تھے رب سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ وجملہ تلامذہ متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اخیر میں فاتحہ خوانی کی گئی اور حضرت قاری محمد آفاق احمد برکاتی کے نام ایصال ثواب کیا گیا
اس موقع پر قاری نثار احمد نظامی پرنسپل ،قاری محمد فیضان ،مولانا قاری رحمت اللہ ،قاری محمد اسامہ ،حافظ محمد نو شاد، قاری محمد اشرف قادری ، ماسٹر ابرار الحق ،ماسٹر محمد آفتاب ، ماسٹر محمد اکرم، باالخصوص دارالعلوم کے صدر فیض احمد ،بارک اللہ، محمد مشرف،محمد شمیم روشن اور خورشید خان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے صلوۃ و سلام اور دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا