امریکی سفیر کی وزیر توانائی سے ملاقات، ایم سی سی منصوبے پر تبادلہ خیال
نمائندہ نیپال اردو ٹائمز ،شفیق رضا ثقافی کاٹھمانڈو:
نیپال میں امریکی سفیر ڈین آر تھامپسن نے وزیر توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی دیپک کھڈکا سے ملاقات کی۔ وزارت توانائی میں آج ہونے والی میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون کے مختلف پہلوؤں اور ملینیم چیلنج کارپوریشن (MCC) منصوبے پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیر توانائی کھڑکا نے کہا کہ اگرچہ ایم سی سی پراجیکٹ کے ذریعے چلائے جانے والے منصوبوں پر کام جاری ہے لیکن ایم سی سی کچھ عرصے سے ہولڈ ہے جس سے کچھ ابہام پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ایم سی سی منصوبہ آگے بڑھتا رہے گا اور توانائی کے شعبے میں اضافی امریکی تعاون حاصل ہوگا