Feb 7, 2026 02:17 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
سرکار نمازی قادری سلسلہ تیغیہ کے عظیم مبلغ تھے

سرکار نمازی قادری سلسلہ تیغیہ کے عظیم مبلغ تھے

30 Oct 2025
1 min read

سرکار نمازی قادری سلسلہ تیغیہ کے عظیم مبلغ تھے

مظفرپور صوبۂ بہار  کا ایک مشہو ر ومعروف مردم خیز ضلع ہے جو کئ جہات سے اہمیت کاحامل ہے یہ سرزمین ہرعہدو عصر میں ایسے نامورشخصیات وافراد سے آبادرہی ہے جنہوں نے اپنے عہد میں اسلام و سنیت کے لئے نمایاں قابل فخر خدمات انجام دیں ہیں ، آفاق عالم میں اس سر زمین کی عظمت و رفعت عروج و ارتقا کا خاص شہرہ ہے اس سر زمين نے ملک و ملت کو ایسے ایسے انمول  اور نایاب ہیرے جواہرات عطا کیے ہیں جس کی نظیر پیش کرنے سے دنیا قاصر ہے 

 مدت مدید سے اس مردم خیز خطہ میں علم و فضل، امانت ودیانت، ایثار و قربانی،  جرأت و بہادری، علم و ادب ،حلم و بردباری، جاہ جلال، فضل و کمال، جودو نوال ،شرف و بزرگی، حسب و نسب، تقوی  و پرہیزگاری، علوم و فنون، اخلاق  و کردار، فکر و تدبر، حکمت و احتیاط، صبر ورضا ،عقل وداناٸی، فہم وفراست، تصوف و روحانیت، حب و وفاداری کے حاملین ظہور پذیر ہوتے رہے ہیں مرکزعلم وفن ضلع مظفرپور  میں بڑے بڑے عظیم البرکت اولیا علما صلحا اصفیا اتقیا فقہا پیدا ہوے جن کی دینی ملی فکری اعتقادی سیاسی سماجی خدمات سے عالم منور و تابناک ہوا اور آج بھی وہ ملت بیضا کو اپنے فیضان کرم سے مستفیض و مستنیر کر رہے ہیں انہیں عظیم المراتب ممتاز شخصیات میں ایک اہم ترین نام قطب الاقطاب أمین امامت ابوتراب غوث زماں شیخ المشائخ حضرت الحاج الشاہ محمد تیغ علی قادری آبادانی فریدی علیہ الرحمہ سرکار سرکار نہی شریفمظفرپور بہار کا ہے  جنہوں نے رشد وہدایت کی ایسی شمع روشن کی جس کی روشنی سے اطراف عالم بالخصوص شمالی ہند تابناک ہیں جن کی نظر کیمیا ۓ اثر جس پر پڑی ذیشان ہوگیا         آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کثیر الجہات شخصیت کے حامل تھے جسے اس مختصر مضمون میں بیان نہیں کیا جاسکتا  ،آپ کے خون جگر سے سینچے گئے باغیچہ کے  ایک شگفتہ پھول                                               خلیفہ سرکار سرکانہی قطب الارشاد حضرت الحاج محمد نمازی تیغی قدس سرہ ہیں جن کا  عرس سراپاقدس   و جشن دستار عالمیت و حفظ و قرأت۔  ، 21/22/ جمادی الاول 1447 ھ / 13/14/ نومبر 2025 ء بروز جمعرات/جمعہ کو شرعی تزک و احتشام کے ساتھ سرزمین تھتیاں شریف مظفرپور بہار منایا جا ۓ گا  جس میں علمائے ملت، اور شعراۓ اہلسنت،خطبائے عظام، ائمہ مساجد،  طلبہ مدارس کے نورانی جماعت کی زیارت کا شرف حاصل ہوگا   واقعی اتری بہار میں اہل سنت وجماعت کی عظیم وجلیل قلعہ دینی وملی درسگاہ دارالعلم والحکمہ مدرسہ سرکار نمازی 

و جامعہ امھات المومنین تھتیاں شریف مظفرپور بہار انڈیا ہے عرس پاک کی سرپرستی ۔ شاگردجلالۃ  العلم حضور حافظ ملت ۔ جلالۃ الفقہا ضیغم اہلسنت حضور مفتی حامد القادری المصباحی مدظلہ العالی مفتی حضرت علامہ مفتی محمد شمیم و صدارت شہزادۀحضور جلالۃ الفقہا مفتی ابن رضا مصباحی ونظامت شہزادہ حضور جلالۃ الفقھا حضرت علامہ مولانا محمد شاہد رضا مصباحی قیادت حضرت حافظ و قاری محمد شہود رضا حجازی و مولانا محمد حسان رضا تیغی مصباحی اور نگرانی مفتی ابن مفتی جد مفتی فاضل نوجوان حضرت علامہ مفتی محمد ریحان رضا عنبرمصباحی فرماتے ہیں ادارہ کی سہ منزلہ عمارت اور دستار عالمیت و حفظ و قرأت کا روح پرورمنظر  دیکھ کر آپ کا دل باغ باغ ہو جاۓ گا  یہ وہ جگہ ہیںجہاں شخصیتیں ڈھالی جاتی ہیں ،انسان کے کردارو اخلاق سنوارے جاتے ہیں۔ ادارہ میں الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور یوپی کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے یہاں کے اساتذہ میں اچھی سوجھ بوجھ، اعلی دماغی، بہترین لیاقت، عمدہ ادبی وعلمی مذاق، فکری و فنی رسوخ اور انتظامی صلاحیت کی ہر خوبی دکھائی دیتی ہے ساتھ ہی خلوص وللّٰہیت کی شائستگی بھی جلوہ فگن ہے اس کے شعبہ جات ہمہ رنگہا رنگ ہیں شعبہ عربی فارسی شعبہ حفظ و تجویدشعبہ گلشن اطفال اشرف العلماء دارالافتاء سرکار نمازی لائبریری بزمسرکار نمازی قادری کمپیوٹر سنٹر کے اثرات قرب و جوار اور زیر تعلیم طلبہ کی کامیاب زندگی میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں  فروغ علم و ادب کے ساتھ اشاعت مذہب حق کے مختلف میدانوں میں اس کی پیش قدمیاں  انتہائی حوصلہ افزا ہیں تعلیمی میدان ہو یا اخلاقی تربیت یا اشاعت کتب ہر شعبے فعال دکھائی دیتے ہیں  کئی سالوں سے شہ نمازی جنتری اپنی دلکش رعنائیوں کے ساتھ باصرہ نواز ہو رہا ہے واقعی یہ ادارہ مسلک اعلی حضرت اور سلسلہ تیغیہ کا پر نور منارہ ہے جس کی کرنوں سے اہل عرفان کے دلوں میں اجالا ہےمیری دلی دعا ہے  کہ اللہ رب العزت اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں جب تک چاند کی چاندنی اور سورج کی روشنی رہے افق علم ادب پر یہ قلعہ نیر تاباں بن کر یوں ہی چمکتا دمکتا رہے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم 

دعا گو و دعا جو محمد صلاح الدین رضوی 

مخلص اٹہروی ادم التدریس و الافتاء دارالعلو م تیغیہ علائیہ ضیاءالقران

 چکناشریف مظفرپور بہار انڈیا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383