Aug 2, 2026 02:44 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
*اسلام امن پسند مذہب ہے ملک کو شر پسند عناصر سے بچانا ہم سب کی امی داری : سید غلام حسین مظہری*

*اسلام امن پسند مذہب ہے ملک کو شر پسند عناصر سے بچانا ہم سب کی امی داری : سید غلام حسین مظہری*

01 Aug 2026
1 min read

*اسلام امن پسند مذہب ہے ملک کو شر پسند عناصر سے بچانا ہم سب کی امی داری : سید غلام حسین مظہری*

 لمبنی پردیش 

لمبنی پردیش رپورٹ احمد رضا ابن عبدالقادر اویسی نیپال اردو ٹائمز

 حالیہ دنوں سنسری میں رونما واقعے کے بعد جس طرح ملک میں ہندو مسلم فسادات رونما ہوئے اس کے لیے لمبنی پردیش کی حکومت نے سیاسی و سماجی رہنماؤں کی میٹنگ طلب کی جس میں ہر مکتب فکر کے لوگ شامل رہے ۔ مسلم لیگ کی جانب سے علما فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر سید غلام حسین مظہری نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو گزشتہ دس سالوں میں جس طرح سے روہنگیا بنگلا دیشی اور دیگر ناموں سے تکلیف پہونچانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔ مرکزی صدر نے کہا کہ اس ملک کی مٹی سے ہمیں محبت ہے ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں رہتے ہیں ہمیں اپنے نیپالی شہری ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے ، یہ ملک نہ صرف ہمارا وطن ہے بلکہ اس ملک کی آب و ہوا سے ہمیں محبت ہے ہم مر جائیں گے لیکن ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ ہم کسی بھی مذہب کو ٹارگیٹ نہیں کرتے مذہب اسلام کے ماننے والے فسادی نہیں ہوتے ملک میں کسی بھی طرح کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا جو ملزم ہیں ان کو سزا ملی چاہیے اب وہ چاہے کوئی بھی ہو ۔ سید مظہری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسجدوں مدرسوں کو جس طرح سے ٹارگیٹ کیا گیا ہے وہ ہماری وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بخوبی جانتے ہیں آج پورے ملک میں کوئی ایسی تنظیم یا ٹیم نہی ہے جو ملک کے خلاف کوئی مہم پر ہو بلکہ ملک میں رہنے والا ہر مسلمان اپنے وطن سے قلبی محبت کرتا ہے لیکن ہمیشہ ہماری مسجدوں مدرسوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ حکومت کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ عبدالجبار علیمی نیپالی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)