:استقبالیہ تقریب ۔ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی (یوپی )
جمدا شاہی بستی
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
آج بتاریخ 2/ اگست۔ بروز اتوار 2026ء نورانی مسجد دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی میں اساتذہ کرام کی موجودگی میں ایک پر وقار پروگرام بنام " استقبالیہ تقریب،دارالعلوم علیمیہ" انعقاد کیا گیا ۔ یہ پروگرام دراصل ریاست کیرلا سے تشریف لائے ہوئے مہمانِ خصوصی کے پرشور اور والہانہ استقبال کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ پروگرام کا آغاز : ( رفیق درس محمد افسان رضا۔ متعلم جامعہ ھذا) نے رب لم یزل کے مقدس کلام ( تلاوت قرآن کریم) سے خوبصورت انداز میں کیا۔
نظامت کے فرائض حضرت مولانا غلام غوث علیمی ( استاذ دارالعلوم علیمیہ) نے عربی زبان میں نہایت احسن، فصیح و بلیغ انداز میں انجام دئیے ۔ بعدہ ماہر زبان وقلم حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی ( نائب صدر و شعبہ افتا و استاذ دارالعلوم علیمیہ) نے دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی کا مہمانِ گرامی کی موجودگی میں ادارے کا جامع تعارف ( زبان اردو) میں پیش کیا ۔

بعدہ ادارہ ھذا کے مختلف طلبہ کرام نے بارگاہِ رِسالت ﷺ میں گلدستہ نعت پیش کیا۔ اور ادارے کا مشہور ترانہ ( اے علیمی اے علیمی چمن ) بہت ہی بہترین انداز میں پڑھا ۔ بعدہ فضیلۃ الشیخ حضرت علامہ ڈاکٹر معراج البغدادی (استاذ جامعہ ھذا) نے زبان عربی میں نہایت ہی عمدہ و فصیح و بلیغ انداز میں اپنے خیالات و تاثرات کا اظہار فرمایا۔ پھر باہر سے آئے ہوئے مہمان خصوصی میں ایک حضرت نے اتنے دور سے انے کا مقصد کو بیان کیا کہ کچھ ہی مہینوں بعد ایک حسن قرأت کا مسابقہ ہونے والا کیریلا میں تو طلبہ دارالعلوم علیمیہ کو بھی دعوت پیش کرنے آئے ہیں کہ آپ بھی مسابقہ میں شرکت ضرور کریں حضرت نے مسابقہ کے بارے میں کچھ یوں بیان فرمایا کہ مسابقہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو 11 لاکھ سے زائد روپے کا انعام دیا جائے گا، اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 3 لاکھ۔ اور تیسری پوزیشن پانے والے کو 2 لاکھ روپے دیا جائے گا ۔اور 4 نمبر سے لیکر 10 تک کو بھی تیس ہزار روپے انعام سے نوازا جائے گا اور اس مسابقے کی مزید تفصیلات جلد ہی شائع کر دی جائیں گی اس کے علاوہ بھی حضرت نے دیگر قیمتی نصائح سے نوازا۔ بعدہ مہمان خصوصی میں ایک نے زبان عربی میں وہاں کے ادارے کا تعارف پیش کیا اور بھی دیگر باتیں بیان فرمائیں جو ہم طالب علموں کے لئے نہایت ہی عمدہ رہیں ۔
پھر جیساکہ اس ادارے کی خصوصیات میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ انے والے مہمان کرام کے گلے میں ہار پیش کیا گیا ۔ اور باہر سے آئے ہوئے مہمان کرام نے بھی دارالعلوم علیمیہ کے اساتذہ کرام کو کچھ بطور تحفہ پیش کیا۔ آخر میں بارگاہِ رِسالت ﷺ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔ اسکے حضرت علامہ مولانا شفیق الرحمن صاحب قبلہ مدظلہ العالی ( استاذ دارالعلوم علیمیہ) کی پر خلوص دعاؤں پر محفل اختتام پزیر ہوئی ۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت دارالعلوم علیمیہ کے فیوض و برکات کو عام فرمائے، اساتذہِ کرام کے سایۂ عاطفت کو قائم و دائم رکھے اور تمام طلبہ کو علم و عمل کے اعلیٰ مقام پر فائز فرمائے۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سید المرسلین ﷺ)
رپورٹ ✍️: محمد صادق الاسلام (اتر دیناج پور) متعلم: (جماعت خامسہ) دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی (اترپردیش)
