Feb 7, 2026 10:48 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
عظمت مصطفیٰ کانفرنس و جشن دستار حفظ قرآن  بحسن و خوبی اختتام پذیر ۔

عظمت مصطفیٰ کانفرنس و جشن دستار حفظ قرآن بحسن و خوبی اختتام پذیر ۔

27 Nov 2025
1 min read

عظمت مصطفیٰ کانفرنس و جشن دستار حفظ قرآن  بحسن و خوبی اختتام پذیر ۔

حافظ قرآن کی عظمت و رفعت کو اللہ نے بلند فرمایا ہے : سید محمد جامی اشرف صاحب

پریس ریلیز

ببھنان بستی )نیپال اردو ٹائمز (

قصبہ ببھنان کے مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہل سنت غوثیہ صدیقیہ مروٹیا ببھنان میں عظمت مصطفیٰ کانفرنس اور جشن دستار بندی کا پروگرام بحس و خوبی انجام پایا ۔دارالعلوم اہل سنت غوثیہ صدیقیہ مروٹیا ببھنان کے اس کانفرنس کی کامیابی میں ادارے کے صدر المدرسین ماہر تقابل ادیان نباض قوم وملت حضرت علامہ حافظ و قاری محمد رضا علیمی ایم اے، بی ایڈ نے کلیدی کردار ادا کیا ۔ادارے کو پروان چڑھانے میں شب و روز لگن کی ضرورت  ہوتی ہے جو الحمدللہ رب العالمین علیمی صاحب میں بدرجہ اتم موجود ہے جس کا اعتراف پورا علاقہ کررہا ہے ۔

پروگرام کا آغاز قاری رفیع الدین صاحب مہراج گنجوی نے تلاوت سے کی نظامت کے فرائض نقیب ہندو نیپالمولانا محمد ہارون علیمی صاحب قبلہ نے انجام دی ۔

پروگرام کی سرپرستی حضرت علامہ سید معین الحق قادری صاحب فرما رہے تھے جب کہ صدارت کی ذمہ داری ادارے کے صدر المدرسین مولانا محمد رضا علیمی صاحب نبھا رہے تھے ۔مہمان خصوصی خانوادہ اشرفیہ کے چشم و چراغ سیاح یورپ و ایشیا شہزادہ رئیس ملت حضرت علامہ سید محمد جامی اشرف اشرفی الجیلانی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے سیرت رسول پر عمل کرنے پر زور دینے کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی کی بدولت ہم پوری دنیا پر حکمرانی کر رہے تھے ، سید صاحب نے کہا کہ حفاظ کرام کےوالدین بہت ہی خوش قسمت ہوتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو اپنی جدائی برداشت کرکے دین کا مبلغ بننے کے لیے ادارے کے حوالے کردیتے ہیں سہراب قادری دیوریادی نے اپنے خوبصورت انداز میں پورے مجمع کو بیدار کرکے نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جھومنے پر مجبور کردیا ۔

پروگرام نہایت ہی کامیاب اور انقلابی رہا ۔

 اس میں خصوصیت کے ساتھ ادارہ ہذا کے اساتذہ قاری صادق رضا اسمعیلی مولانا محمد حنیف قادری مولانا جمیل احمد نوری اور ادارہ ہذا کے اراکین ومنتظمین نے بڑی لگن و دلچسپی سے کام انجام دیا۔ علاقائی علمائے کرام میں قاری عبد الجبار اخترالقادری مولانا محمد وسیم نظامی مولانا محمد حسین مولانا معین الدین مولانا ارشاد رضا قاری عبد الرحمن نظامی وغیرہ موجود تھے۔ آخیر میں صدرجلسہ علیمی صاحب قبلہ نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا بعدہ سلام سید صاحب کی دعا پہ محفل اختتام پذیر ہوئی۔ عبدالجبار علیمی نیپالی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383