مولانا کلیم اشرف مصباحی مظفرپوری رشتہء ازدواج سے منسلک
سیتامڑھی ،پریس ریلیز
مولانا کلیم اشرف مصباحی ابن محمد امتیاز احمد مقام بدھی پورشکرا بلاک ضلع مظفرپور،ریسرچ اسکالر، پی ایچ ڈی رانچی یونیورسٹی جھارکھنڈ کا نکاح اندروا باشندہ پریہار کی مشہور و معروف شخصیت استاذ الحفاظ مجود عصر حضرت قاری محمد شمشاد عالم صابری چشتی کی صاحبزادی عالمہ فاضلہ خطیبہ ام سمیہ چشتی کے ساتھ نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ ہوا درجنوں علماء اور مشائخ کی موجودگی میں یہ نکاح اندروا کی عالیشان جامع مسجد میں رات ساڑھے دس بجے منعقد ہوا، نکاح سے قبل مختصر خطاب میں امین شریعت رابع ادارہ شریعہ پٹنہ بہار و مفتی شہر مرادآباد، فاتح میڈیائی مناظرہ، مناظر اعظم عالم اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالمنان کلیمی مصباحی نے کہا کہ سب سے بابرکت وہ نکاح ہے جس میں فریقین کا خرچ کم ہو اور الحمدللہ یہ رشتہ بہت مناسب ہے کیونکہ نوشہ بھی ایک باوقار عالم اور عصری تعلیم سے مالا مال ہے تو دوسری جانب بچی بھی دینی و دنیاوی تعلیم سے بہرہ ور ہے اور بہترین عالمہ فاضلہ ہے،واضح ہو کہ قاری شمساد صاحب بہت ہی معروف و مشہور و شخصیت کے مالک ہیںبڑی بڑی درسگاہوں میں یہ تعلیم دے چکے ہیں مثلاً دارالعلوم سرکار آسی سکندرپور بلیا و غیرہ ،ہزاروں ان کے تلامذہ ملک و بیرون ملک خدمت انجام دے رہے ہیں انہوں نے اس شادی کو ریاکاری اور فضول خرچی سے پاک رکھا نہ تو اس میں آتش بازی ہوئی اور نہ ہی اس میں نکاح کے بعد فوم چھوڑا گیا جبکہ لڑکا فریق کی جانب سے بھی کسی بھی چیز کی فرمائش نہیں کی گیء، اور بہت ہی مختصر بارات لے کر اس تقریب کو انجام دیا گیا، لوگوں نے اس محفل میں روحانیت محسوس کی موقع پر کثیر تعداد میں علماء مشائخ موجود تھے جن کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں،
حضرت مولانا محمد ثنا اللہ اطہر مصباحی صاحب بانی و ناظم اعلیٰ جامعہ مشکات العلماء مظفرپور،حضرت مولانا محمد اشفاق مصباحی اکڈنڈی، حضرت مولانا تحسین ضیاء مصباحی مظفرپور،حضرت مولانا مفتی شفاء المصطفی مصباحی نائب پرنسپل جامعہ گلشن بغداد سنگھاچوری ،حضرت حافظ محمد صلاح الدین مصباحی براہی جناب محمد صابر حسین کیرانی اندروا،حضرت مولانا شمیم القادری صاحب مصباحی مظفرپور حضرت مولانا شوکت علی مصباحی صاحب اکڈنڈی ،حضرت مولانا مفتی عبدالحفیظ علیمی صاحب قبلہ جنک پور نیپال حضرت مولانا زاہد حسین صاحب مہادے پٹی حضرت مولانا انیس الرحمن نوری مہادے پٹی ,حضرت مولانا عبداللہ نوری اکڈنڈی مولانا نظام الدین شمسی مہادے پٹی، مولانا انور نظامی بتہا مولانا بقاء اللہ قادری باڑا شریف مولانا قاری مشتاق نوری نوناہی مولانا قاری بدر عالم جنک پور نیپال مولانا نظیر اظہر براہی مولانا صفی اللہ امجدی براہی مولانا ارشاد اندروا حافظ امتیاز اندرو محمد حسان مصطفی چشتی متعلم الجا معتہ الاشرفیہ مبارک پور وغیرہ ،
رپورٹ ابو افسر مصباحی
نمائندہ نیپال اردو ٹائمز
