جامعہ اسلامیہ احسن البرکات مختصر تعارف
جامعہ اسلامیہ احسن البركات تولہوا، کپلوستو، نیپال، حكومت نیپال سے رجسٹرڈ ایک سنی دینی ادارہ ہے، جس کی بنیاد سن 2005ء ميں علماء و مشائخ کے مقدس ہاتھوں رکھی گئی، جس وقت یہ ادرہ قائم کیا جا رہا تھا میں بڑے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پورے ملک نیپال میں سنی طالبات کی اعلی تعلیم و تربیت کے لئے سنیوں کا کوئی ایسا دینی ادارہ نہ تھا، جہاں طالبات درجہ فضیلت تک کی تعلیم حاصل كر سكيں، جب کہ اس کے بر عکس بد مذہبوں کے بیسوں بڑے بڑے ادارے سعودیہ ۔قطر ۔کویت ۔دبئی کے شیوخ کے مالی تعاون سے قائم تھے، اوران اداروں میں تعلیم کے نام پر سنی بچیوں کے ایمان وعقیدے پر ڈاکہ ڈالا جا رہا تھا، خاص کر کپلوستو میں جامعہ عائشہ للبنات، جامعہ خدیجة الكبري کرشنا نگر اور بھیسکندا، بجوان ، ڈمرا کے بڑے بڑے ادارے۔
ایسے ماحول ميں فقير حقير نور محمد خالد مصباحي بركاتي کو اپنے دادا پیر حضور سراج الاصفياء شيخ المشائخ سيدي شاه احسن العلماء عليه الرحمة والرضوان كي ياد میں اپنے دوست واحباب كے مالی تعاون و دعاوں کی برکت سے جامعہ اسلامیہ احسن البركات قائم کرنے میں کامیابی ملی۔
اس جامعہ نے اپنی مختصر سی مدت میں دین وسنیت کے لئے وہ کارہائے نمایاں انجام دیا جو آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔
فی الحال نيپال جیسے غریب وپسماندہ ملک میں جہاں مسلمانوں کی آبادی دال میں نمک کے برابر ہے ایسی جگہ پر 150 مقامی اور 250 غير مقامی طالبات کو جامعہ درجہ فضیلت تک زیور علم و ہنر سے آراستہ و پیراستہ کر رہا ہے، یہ جامعہ کے لئے باعث سعادت ہے
جامعہ میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا بھی معقول انتظام ہے۔ اس جامعہ نے2010 ء ميں انٹر نیشنل ميلاد کانفرنس و 2013 ء میں انٹرنیشنل صوفی سید شاہ برکت اللہ کانفرنس کرکے ہندوستان ، نیپال، امریکہ، سری لنکا،بنگلہ دیش، سعودی، قطر، دبئی، پاکستان، بحرين، مليشيا، مصر، برطانيہ وغيره کے علماء و مشائخ كو کانفرنس میں شركت كی دعوت دی، آپ حضرات نيپال تشریف لا کر ہم مسلمانان نیپال كو اپنے فیوض وبرکات سے مالا مال كیا۔
اللہ تعالی ان اکابرین کا سایہ ہم لوگوں پر قائم ودائم رکھے، جامعہ کے جملہ اراکین و ممبران و معاونین ، معلمین ومعلمات کو شاد وآباد رکھے، اور اس جامعہ کو صبح قيامت تک فروغ علم دين مصطفي صلي الله عليه وسلم كاذريعہ بنائے
