Oct 23, 2025 04:23 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
راشٹریہ علما کونسل نیپال، کامیابی کی طرف ایک اور قدم

راشٹریہ علما کونسل نیپال، کامیابی کی طرف ایک اور قدم

*راشٹریہ علما کونسل نیپال، کامیابی کی طرف ایک اور قدم

پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز

 

* ١٦/ اگست ٢٠٢٥ء بکرم سمبت ٢٠٨٢ سال ساون ٣١/ گتے سنیچر کو راشٹریہ علما کونسل، نیپال کے زیرِ اہتمام زویا پیلس نیپال گنج وارڈ نمبر ٧، ضلع بانکے میں بانکے اور بردیا کو شامل کر کے علما کونسل بانکے کا ضلعی سطح پہلا ایک روزہ عظیم الشان اجلاس (ادھیویشن) اور جہیز کی منحوس رسم کو ختم کرنے کا منصوبہ ساز پروگرام صبح ١٠ بجے سے شروع ہو کر ایک بجے اختتام پذیر ہوگا۔ اجلاس ۔۔۔۔۔۔۔محمد کہف الوری مصباحی صاحب ، نائب صدر راشٹریہ علما کونسل نیپال لمبنی بردیش_ کی سرپرستی اور حضرت مولانا محمد نصیر الدین انصاری صاحب ، صدر علما کونسل بانکے کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں چیف گیسٹ کی حیثیت سے سابق شہری وکاس منتری عالی جناب محمد اشتیاق رائی صاحب جب کہ خصوصی مہمان کی حیثیت سے راشٹریہ علما کونسل نیپال کی روح رواں مجاہد سنیت حضرت مولانا سید غلام حسین مظہری صاحب حفظہ الله مرکزی صدر علما کونسل نیپال شرکت کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں ضلع بانکے اور بردیا کے علما ، حفاظ، ائمۂ مساجد، عوام اہل سنت اور بہت سے سیاسی ، سماجی حضرات و دیگر دانشوروں کی کثیر تعداد میں شرکت ہوگی۔ رپورٹ:- محمد توحید رضا رکن: راشٹریہ علما کونسل نیپال

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383