نیپال نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی
نیپال کرکٹ ٹیم نے دو بار کے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔نیپال نے ویسٹ انڈیز کو مسلسل دو ٹی میچوں میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری سے ٹرافی حاصل کرلی، اگرچہ تیسرے میچ پوری ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، نیپال نے شارجہ میں 3 میچز کی سیریز کے پہلے ہی مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر انٹر نیشنل کرکٹ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل 2014 میں نیپال نے افغانستان کو ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرایا تھا لیکن اس وقت افغانستان ایسوسی ایٹ رکن تھا۔ ۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 173رنز بنائے۔آصف شیخ نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ سندیپ جورا نے تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کائل مایرز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدفکے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیسن ہولڈر 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیپال کی جانب سے محمد عادل عالم نے چار اور کوشال بُھورتل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیپال کی یہ جیت نہ صرف ٹیم کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ عالمی کرکٹ میں نئے امکانات کے دروازے بھی کھولتی ہے۔یہ جیت کسی ایسوسی ایٹ ٹیم کی جانب سے فل ممبر ٹیم کے خلاف ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی فتح تھی، اور نیپال کے کپتان روہت پوڈیل اس نتیجے سے بے حد خوش نظرآئے۔پوڈیل نے کہا، "ہم بہت خوش ہیں۔ ایک ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کے خلاف جیتنا آسان نہیں تھا اور دو دن کے اندر دو طرفہ سیریز جیتنا واقعی بہت خوشی کی بات ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک اہم سیریز تھی تاکہ ہم اپنی کرکٹ اور صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔ گزشتہ دو یا تین سالوں میں جس طرح ہم کھیل رہے ہیں، بہت سی نظریں ہم پر ہیں۔ ہم اسی طرح کھیلنا اور مزید ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں کے خلاف میچ کھیلنا چاہتے ہیں