Oct 23, 2025 07:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
نیپال اور چین کی فوج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاری

نیپال اور چین کی فوج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاری

22 May 2025
1 min read

نیپال اور چین کی فوج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاری  

کاٹھمانڈو (ایجنسی)نیپال اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس کے لیے چینی پیپلز لبریشن آرمی کا ایک وفد نیپال آیا ہے۔ اس سال یہ مشترکہ فوجی مشق نیپال میں ہی ہونی ہے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سن جیانگ ملٹری کمانڈ کا پانچ رکنی وفد بدھ سے نیپال کی فوج کے ساتھ اس سال کی مشترکہ فوجی مشق کی تیاری کے لیے ایک کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔ نیپال اور چین کے درمیان ساگرماتھا فرینڈشپ 2025 کے نام سے مشترکہ فوجی مشق منعقد ہونے والی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا پانچواں ایڈیشن ہے۔ 2017 میں شروع ہونے والی یہ مشترکہ فوجی مشق 2019 تک جاری رہی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے 2020 سے 2023 تک نہیں ہو سکی۔ چین میں گذشتہ برس یہ منعقد ہوئی تھی۔ اس سال اس کا انعقاد نیپال میں ہونا ہے۔ اس کی تیاری کے لیے نیپال آرمی ہیڈکوارٹر میں بدھ سے دو دن کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی کے واسطے کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس میں فوجی مشق کی جگہ اور تاریخ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ نیپالی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل گورو کے سی نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشق کے دوران انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی بنیادی طور پر مشق کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی مشق بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گذشتہ برس چین کے شہر چینگدو میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے موضوع کے تحت ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران بھی کیا گیا تھا۔ ان میں ہلکے ہتھیاروں کا استعمال، انسداد دہشت گردی گروپ کی حکمت عملی، ڈرون آپریشن، ہنگامی ریسکیو مشقیں شامل تھیں۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383