مفتی کمال احمد علیمی نظامی بڑی سرکار بلگرام شریف کے معتمد خاص کی صف میں شامل
خلافت و اجازت سے نوازے گئے علماء ،ائمہ و سرکردہ شخصیات نے مبارک باد پیش کی
نیپال اردو ٹائمز
بستی (اخلاق احمد نظامی)
بڑی خوش بختی کی بات ہے کہ حضور رئیس الاتقیاء، شہزادہ فاتح بلگرام شریف علامہ سید اویس مصطفی واسطی بلگرامی نے عرس واسطی بلگرام شریف کے روحانی موقع پر جماعت اہلسنت کے بلند پایہ عالم دین و مفتی، محقق رضویات نیز مشرقی اتر پردیش کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی کے شیخ الادب، فضیلتہ الشیخ حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اپنی خلافت و اجازت سے نوازا اور بزرگوں سے حاصل شدہ تمام اوراد و وظائف کی اجازت بھی عطا فرمائی.
اس اعزاز کی حصولیابی پر مفتی کمال احمد علیمی نظامی کو مبارکباد اور استقبالیہ پیش کرنے کے لئے دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی سمیت ملک کے متعدد اداروں میں تہنیتی پروگرام منعقد ہوئے،جن میں علما و طلبہ نیز عقیدت مندوں نے مفتی کمال ا حمد علیمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا کہ مشائخ بلگرام شریف کی جانب سے خلافت ملنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، یہ انعام خداوندی کے ساتھ ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے، اللہ رب العزت مفتی صاحب کو مزید خدمت دین کی توفیق عطا استقبالیہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئےعلماء و ائمہ نے کہا کہ حضور علامہ سید اویس مصطفی واسطی کی ہمہ جہت شخصیت علمی اور عملی ہر
فرمائے. اعتبار سے مسلم ہے، بلاشبہ آپ کا سلسلہ نسب بہت ہی اعلیٰ ہےآپ کے زبان پاک سے صادر ہونے والی نصیحت بہت ہی مفید ہوتی ہے. علما نے کہا کہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی پر مشائخ بلگرام شریف نے ایسے ہی اعتبار نہیں کرلیا، بلکہ ان کی نگاہ کیمیا دیکھ رہی تھیں کہ یہ کوئی عام عالم نہیں ہیں بلکہ ان کے اندر علمی صلاحیت اور تقویٰ کا ایک سمندر موجود ہے، علما نے کہا کہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی کے سینکڑوں فتاوے، متعدد تصنیفات وتالیفات، اخبارات، رسائل و جرائد میں شائع ہونے والے مذہبی، سیاسی سماجی مضامین آپ کی علمی لیاقت کی غمازی کرتے ہیں،تقریباً سترہ سالہ تدریسی خدمات کے ساتھ ڈھائی درجن سے زائد کتابوں
کے مصنف ومرتب ہیں، آپ کی تدریسی، تبلیغی، تقریری، تصنیفی خدمات کے اعتراف میں علامہ سید اویس مصطفی واسطی بلگرامی نے ایمان و عقیدے کی حفاظت اور رشد و ہدایت کو گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی خلافت و اجازت سے نوازا، ہم سبھی علما اس حسین انتخاب پر مفتی صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس موقع پر مولانا مفتی طیب علی علیمی ،مولانا غلام غوث طرب علیمی ،مولانا حافظ محمد منصور عالم علیمی برکاتی مولانا محمد محب علیمی ،مولانا غلام سید علی علیمی ،قاری محمد ہاشم علیمی، مولانا احمد رضا علیمی ،مولانا ارشاد احمد علیمی ،مولانا عبد الکریم قادری ،مولانا قطب الدین نظامی ،مولانا مفتی اقبال احمد مصباحی ،قاری نثار احمد نظامی ،قاری اخلاق احمد نظامی ،قاری غلام نبی احمد نظامی وغیرہ نے خوشیوں کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے. دوسری جانب دارالعلوم اہلسنت سبحانیہ غریب نواز گلرہا میں منعقدہ تہنیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع اللہ نظامی نے کہا کہ علامہ سید اویس مصطفی واسطی بلگرامی جیسے مرشد و نادرالمثال عالم ربانی کی خلافت کسی کے لئے بھی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے، یہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی کے لئے عظیم اعزاز کے ساتھ نجات کا ذریعہ بھی ہے.تہنتی پروگرام میں حافظ غلام علی سبحانی ،مولانا عبد الاحد سبحانی ،حافظ صاحب عالم سبحانی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے.
مشہور عالم دین حضرت قاری رئیس احمد خان دارالعلوم نورالحق چرہ محمد پور نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ خانقاہ واسطی بلگرام شریف کے سجادہ نشین شہزادۂ فاتح بلگرام پیر طریقت حضرت العلام سید اویس مصطفیٰ صاحب واسطی بلگرامی دامت برکاتہم القدسیہ نے دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی کے مؤقر استاذ، جماعت اہلسنت کے ایک معتبر عالم دین، حضرت مولانا کمال احمد علیمی نظامی صاحب کو اسلام و سنیت اور فروغِ انسانیت کے لیے خلافت عطا فرمائی، صاحب سجادہ کی اس عطا پر خاکسار حضرت کی بارگاہ میں ہدیۂ تشکر پیش کرتا ہے اور اس بابرکت عطائی فیض پانے والے حضرت مولانا موصوف کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے، امید ہے کہ اس عطائی فیض سے خلق خدا ضرور فیضیاب ہوتی رہے گی.
www.nepalurdutimes.com
