علماء کونسل ضلع کپلوستو کے زیرِ اہتمام تحریری و تقریری انعامی مسابقہ ہونا طے
آج بتاریخ 19 جولائی بروز ہفتہ جامعہ اہلِ سنت مصباح العلوم مسکینیہ چنروٹا میں علما کونسل کی ضلعی کمیٹی کی مشاورتی نشست ہوئی جس کا آغاز قرآن کریم سے حضرت حافظ احمد یار خان نعیمی صاحب قبلہ نے کیا بعدہ حافظ سہیل صاحب نے اپنے میٹھی آواز میں کلام اعلیٰ حضرت پیش کیا پھر حضرت مولانا صدام حسین صاحب نے مقصد میٹنگ سامنے رکھا اور یکے بعد دیگر تمام موضوعات پر تبادلہ خیال کے بعد متفقہ فیصلہ ہوا کہ ایک پروگرام جو کہ سیرت النبی پر مکاتب کے بچوں کے مابین تعلیمی ذوق پیدا کرنے کے لیے تحریری و تقریری انعامی مسابقہ کا پروگرام ہو جس میں پورے کپلوستو کے مکاتب سے ایک ایک بچے شرکت کریں گے اور یہ پروگرام دو راؤنڈ میں ہونا ہے پہلا یہ کہ ہر نگر پالیکا گاؤں پالیکا کے سارے مدارس کے بچوں کا الگ الگ امتحان ہوگا اور جو پالیکا کے امتحان میں کامیابی حاصل کریں اول تا سوم ان کو فائنل راؤنڈ میں شرکت کی اجازت ہوگی فائنل راؤنڈ دو نشست میں ہوگا اول تحریری دوم تقریری تحریری کے پچاس سوال الگ ہوں گے تقریری کے پچاس سوال الگ ہوں گے اور دونوں سرکار علیہ السلام کی سیرت ہی سے متعلق سوالات ہوں گے پھر دونوں نمبرات کو مجموعی جوڑ کر جو کامیابی حاصل کریں گے
اس میں اول دوم سوم کو انعامات سے نوازا جایے گا اول انعام 5100 روپیہ ٹرافی سند دوم انعام 3100 ٹرافی سند سوم انعام 2100 ٹرافی سند بقیہ سبھی شریک مقابلہ کو زاد راہ اور انعامات سے نوازا جایے گا یہ مقابلہ صحن جامعہ اہلِ سنت مصباح العلوم مسکینیہ چنروٹا میں ہوگا باہر کے تمام مہمانوں کے معقول انتظام بھی کیۓ جائینگے اور انشاء اللہ یہ مقابلہ ایک تاریخی مقابلہ ہوگا اراکینِ علماء کونسل ضلع کپلوستو پالیکائی سطح پر تمام مدارس کے مدرسین سے رابطہ کرکے طلباء کو مقابلہ کی فہرست میں نام درج کرینگے ساری تفصیلات ان شا اللہ جلد ہی اشتہار کے ذریعے شائع کر دی جائیں گی سوالات و جوابات انتظامیہ کی جانب سے ہوگا اسی میں سے تحریری و تقریری امتحان ہوں گے میٹنگ میں شریک ہونے والے حضرات کے چند اسماء درج ذیل ہیں حضرت مولانا صدام حسین صاحب قبلہ صدر ا اعلیٰ علماء کونسل ضلع کپل وستو حضرت مولانا مشتاق احمد قادری برکاتی صاحب قبلہ حضرت حافظ احمد یار خان نعیمی صاحب قبلہ حضرت حافظ و قاری نصر اللہ امجدی صاحب قبلہ نوشاد احمد قادری میڈیا انچارج علماء کونسل ضلع کپل وستو حضرت مولانا التجاء حسین اشرفی صاحب قبلہ حضرت مولانا مبارک حسین حشمتی صاحب قبلہ حضرت مولانا عتیق الرحمن صاحب قبلہ حضرت مولانا اورنگ زیب برکاتی صاحب قبلہ حضرت مولانا ذیشان خان مصباحی صاحب قبلہ حضرت مولانا عبد المصطفیٰ نظامی صاحب قبلہ حضرت مولانا امیر اللہ اشرفی صاحب قبلہ حضرت حافظ سہیل احمد صاحب قبلہ حضرت مولانا افضل امجدی صاحب قبلہ بعدہ تکمیل نشست ہوئی سلام و مصافحہ کے بعد اپنے اپنے گھروں کو سب رخصت ہوئے
🖋 از قلم نوشاد احمد قادری
میڈیا انچارج علماء کونسل ضلع کپل وستو نیپال خادم جامعہ اہلِ سنت مصباح العلوم مسکینیہ چنروٹا