Apr 15, 2025 02:27 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
آگ زنی میں پانچ گھر جل کر ہوۓ خاک علماء کونسل نیپال کی ٹیم نے کی مدد

آگ زنی میں پانچ گھر جل کر ہوۓ خاک علماء کونسل نیپال کی ٹیم نے کی مدد

09 Mar 2025
1 min read

آج بتاریخ 9 مارچ 2025 ء نیپالی گتے کے مطابق 25 پھاگن 2081 اتوار کے روز علماء کونسل نیپال کی ٹیم نے آگ زنی میں تباہ پانچ پریوار کے لوگوں کی دال، چاول ، چینی ، چوڑا، کپڑا اور نقد وغیرہ سے کیا مدد۔ جیسا کہ آپ سب کو سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر موصول ہوئی ہوگی کہ لمبنی پردیش کے ضلع نولپراسی ( پچھم ) سستا گاؤں پالیکا وارڈ نمبر 3 شیخوانا گاؤں میں جمعہ کے دن آگ لگنے سے پانچ پریوار کے گھر جل کر خاک ہوگۓ تھے جیسے ہی یہ خبر علماء کونسل کے ٹیم کو ملی علماء کونسل نیپال کی ایک جماعت موقعے پر پہنچ کر تحقیقات شروع کی تو پتہ چلا کہ یہ لوگ بہت ہی غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں انکے پاس کھیتی وغیرہ تو بالکل بھی نہیں ہے اپنے محنت کے بل پر کماتے اور اپنا گھر چلاتے ہیں۔ یہ حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا اور علماء کونسل نیپال کی ٹیم نے انکی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اپنے واٹساپ گروپ میں اس خبر کو ڈالا تو علماء کرام نے نہ کہ صرف افسوس ظاہر کیا بلکہ اپنے اپنے اعتبار سے بہت سارے علماء کرام نے مالی امداد بھی کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اچھی خاصی رقم جمع ہوگیٔ اور پھر علماء کونسل نیپال کے ممبران نے اس رقم سے جو کچھ بن پڑا کھانے پینے کا ساز و سامان گھر کی ماؤں، بہنوں اور بچوں کے لیۓ کپڑے اور کچھ نقد رقم لیکر شیخوانا گاؤں میں ان مصیبت زدہ لوگوں کے گھر ( جو کہ جل کر خاک ہو چکا تھا) پہنچے اور جملہ ساز وسامان کو صاحب معاملہ کے حوالے کر نہایت مسرور ہوئے اور اک لخت اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیے۔ اس موقع پر علماء کونسل نیپال شاخ نولپراسی کے صدر کی حیثیت سے راقم الحروف کے علاوہ علماء کونسل نیپال کے مرکزی مشیر اعلیٰ جناب امیر اللہ میاں ، علماء کونسل نیپال لمبنی پردیش کے رکن مولانا عمر نظامی ، شاخ نولپراسی کے نائب صدر حافظ تصور حسین ، خازن مولانا اختر رضا تنویری ، ضلعی ممبر مفتی محمّد ارشد رضا امجدی ، رام گرام نگر پالیکا صدر مولانا سید صدام حسین مظہری ، سستا گاؤں پالیکا صدر مولانا شہادت حسین نظامی ، پرتاپ پور گاؤں پالیکا صدر مولانا نور عالم عزیزی ، علماء کونسل نیپال ضلع روپندیہی کے سکریٹری مولانا نور محمد ، نولپراسی کے قربان انصاری موجود رہے۔ ضلعی صدر نے کونسل کے اس کار خیر کو بدل و جاں سراہا اور مدد کرنے والے ہاتھوں کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی ساتھ علماء کونسل نیپال کے مرکزی صدر قاںٔد اعظم نیپال حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید غلام حسین مظہری صاحب قبلہ اطال اللہ عمرہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اگر حضور سید صاحب قبلہ نے اس تنظیم کی بنیاد نہ رکھی ہوتی تو شاید ہم اجتماعی طورپر ایک دوسرے کی مدد نہ کر پاتے لمبنی پردیش رکن مولانا عمر نظامی نے کہا کہ یہ کام خالص رضاۓ الٰہی کے لیے کیا جارہا ہے کوئی اسے ریا پر محمول نہ کرے جو ایسا کرے گا اس سے مواخذہ بروز حشر ہوگا۔ علماء کونسل کی ٹیم نے آںٔندہ اور بھی مدد کرنے کا ارادہ کیا ہے اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین سوشل میڈیا پر اسکو ڈالنے کا مقصد ریاکاری نہیں بلکہ اوروں کو بھی مدد کرنے کی ترغیب دلانا مقصود ہے

Abdul Jabbar

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز، میڈیا انچارج علماء کونسل نیپال