Oct 23, 2025 07:41 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
عرس حضور منیف ملت علیہ الرحمہ بہت ہی شان سے منایا گیا:     نیپال اردو ٹائمز

عرس حضور منیف ملت علیہ الرحمہ بہت ہی شان سے منایا گیا: نیپال اردو ٹائمز

20 Jun 2025
1 min read

عرس حضور منیف ملت علیہ الرحمہ بہت ہی شان سے منایا گیا

 مہوتری پریس ریلیز: ضلع مہوتری کی مشہور و معروف بستی ہلکھوری عرف ہلال پور میں 11/ ذی الحجہ 1446ھ مطابق 8/جون 2025 بروز اتوار حضرت علامہ و مولانا محمد منیف القادری علیہ الرحمہ المعرف بہ حضور منیف ملت کا عرس پاک بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس عرس پاک کی صدارت و سرپرستی ماہر درسیات، استاذ العلماء، صوفی باصفا خلیفہ حضور قاضی نیپال و نجم ملت حضرت علامہ و مولانا محمد ضیاء اللہ قادری بخاری شمسی نقشبندی صاحب قبلہ صاحب سجادہ خانقاہ منیفیہ، ہلکھوری نے بحسن و خوبی نبھائی، وہیں حمایت حضرت مفتی رفیع اللہ شمسی مرکزی صاحب قبلہ رہی، اور سیادت و قیادت حضرت مولانا مصلح الدین قادری و حضرت مولانا سمیع عالم شمسی صاحبان کی رہی۔ بعد مغرب عرس پاک آغاز تلاوت کلام اللہ سے کیا گیا، بعدہ نعت خوانی و تقاریر کا پروگرام بہت ہی کامیاب اور فایدہ مند رہا۔ استاذ القرا و الحفاظ حضرت حافظ و قاری محمد سخاوت رضا نوری کی بہترن اور خوبصورت منقبت خوانی ہوئی، یہ ہے رتبہ منیف ملت کا ہے علاقہ منیف ملت کا جو ہلکھوری تھا وہ ہلال ہوا یہ ہے صدقہ منیف ملت کا محفل عرس میں اے نعمانی پڑھو نغمہ منیف ملت کا ان کے بعد قاضی شہر جنکپور حضرت علامہ مولانا محمد علاءالدین قادری شمسی صاحب قبلہ نے عالم دین کی فضیلت و اہمیت پہ بہت ہی عمدہ خطاب فرمایا، حضور منیف ملت کی علمی جواہر پارے کو بیان فرمایا کہ وہ اس علاقے کے بہترین عالم و فاضل اور بہترین مصلح قوم تھے۔ بعدہ شہنشاہ نغمات شاعر اہل سنت حضرت قاری امیر حمزہ برق نیپالی صاحب نے بڑے ہی دھوم دھام سے کلام حضرت پیش فرمایا اور منقبت حضور منیف ملت پہ مشتمل ماہر فقہ و افتا، فخر صحافت، نائب ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز حضرت علامہ مفتی کلام الدین نعمانی مصباحی امجدی بنوٹا مہوتری کے کلام سے چند اشعار پیش کیے حبیب رب کے دلارے منیف ملت ہیں نگاہ سنی کے تارے منیف ملت ہیں یہ کہتے ہیں سبھی فیضان مصطفی والے بڑے حسین ہمارے منیف ملت ہیں ہے عرسِ پاک ہلکھوری میں آج نعمانی یہاں پہ جلوہ اتارے منیف ملت ہیں بعدہ ماہر درسیات حضرت علامہ مولانا محمد رضا مرکزی، استاذ مدرسہ رضائے مصطفی، سمردہی مہوتری نے اصلاح معاشرہ پہ بہت ہی شاندار جاندار ناصحانہ خطاب نایاب فرمایا، وہیں اس عرس کے مہمان خصوصی حضرت علامہ و مولانا نور محمد مصباحی صاحب قبلہ لکچھمی پور سیتامڑھی نے حضور منیف ملت کی سیرت پہ اہم معلومات پیش کی اور فرمایا کہ ان کی قابلیت و لیاقت اس قدر اعلی تھی کہ ان کے اساتذہ بھی اس کی گواہی دیتے ہیں مثلا مفتی شعیب رضا صاحب قبلہ وغیرہ نیز اس عرس پاک کی سب سے بڑی کامیابی کی ضمانت نقیب اہل سنت، شاعر ابن شاعر ،نقیب ابن نقیب، حضرت مولانا فرمان رضا مرکزی کے سر جاتا ہے جنہوں نے بہت ہی عمدہ دلکش، پرکشش، محتاط انداز میں افراط و تفریط سے بچتے ہوئے نقابت فرمائی اور عرس پاک کو مکمل کامیاب بنانے میں اعلی کرادر ادا کیا۔ اس عرس پاک کا انتظام و انصرام فیضان مصطفی کمیٹی کے اراکین نے بہت اعلی طریقے سے انجام دیا۔ شرکائے علمائے اہل سنت: حضرت مولانا محمد علاءالدین شمسی صاحب قبلہ و حضرت مولانا محمد رضا مرکزی صاحب قبلہ مدرس مدرسہ رضائے مصطفی سمردہی و حضرت مولانا نور محمد مصباحی صاحب قبلہ و حضرت مولانا ذکاء اللہ نعیمی صاحب قبلہ و حضرت حافظ وقاری محمد امیر حمزہ برق نیپالی صاحب قبلہ و حضرت حافظ وقاری محمد سخاوت رضا نوری صاحب قبلہ، حضرت مولانا فرقان رضا فیضی صاحب قبلہ و حافظ وقاری محمد قمر رضا حبیبی صاحب و خطیب و امام حضرت مولانا محمد لیاقت حسین رضوی صاحب قبلہ مدرس مدرسہ نوریہ اصلاح المسلمین ہلکھوری و حضرت مولانا محمد نذیر آفاقی صاحب قبلہ خطیب و امام قادری جامع مسجد ہلکھوری و مدرس مدرسہ نوریہ اصلاح المسلمین ہلکھوری نیپال وغیرہم عالی جناب محمد حنیف انصاری و محمد منظور انصاری و محمد ثناءاللہ قادری و محمد رضوان اللہ و محمد الیاس احمد و محمد آفتاب عالم و نیک محمد و محمد لیاقت حسین و محمد مظاہر حسین و امان اللہ و حسیب اللہ و محمد اسد اللہ و حشمت اللہ و محمد شان ضیاء و مولوی محمد افروز احمد و جلال الدین و محمد توحید رضا و نسیم احمد وغیرہم اراکین فیضان مصطفی کمیٹی جناب ثناء اللہ، رضوان اللہ، عبد الرازق، وسیم رضا، توقیر، رضی اللہ، عبید اللہ، عطاء اللہ، قاری سخاوت وغیرہم۔

 رپورٹ: ابو امجد مصباحی، مہوتری

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383