Oct 23, 2025 07:38 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
حضرت مخدوم سید قیام الدین بھیکاشاہ مکی رحمۃ اللہ علیہ کا سہ روزہ عرس بحسن وخوبی اختتام پذیر

حضرت مخدوم سید قیام الدین بھیکاشاہ مکی رحمۃ اللہ علیہ کا سہ روزہ عرس بحسن وخوبی اختتام پذیر

17 Jun 2025
1 min read

حضرت مخدوم سید قیام الدین بھیکاشاہ مکی رحمۃ اللہ علیہ کا سہ روزہ عرس ساتھ بحسن وخوبی اختتام پذیر

---------------------۰ حضرت مخدوم سید قیام الدین بھیکاشاہ مکی رحمۃ اللہ علیہ کا سہ روزہ سالانہ عرس کی تقریبات خانقاہ سبحانیہ بلہری شریف فیض آباد ضلع ایودهیا کے سجادہ نشین پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید عبدالرب صاحب قبلہ عرف چاند بابو کی سرپرستی میں بحسن وخوبی سرانجام دی گئیں؛ اس سہ روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز خانقاہ قیامیہ سبحانیہ بلہری شریف فیض آباد/ ایودهیا میں قرآن خوانی سے ہوا؛ عرس کی تقریبات میں جہاں ایک طرف ملک کے مختلف صوبوں اور فیض آباد/ضلع ایودهیا کے علاوہ یو پی کے اکثر اضلاع سے آئے ہوئے اہلِ عقیدت و اہلِ سلسلہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے وہیں دوسری جانب مدارس کے اساتذہ کرام؛ علماء اہلِسنت نے بھی کثیر تعداد میں بلہری شریف پہونچ کر بارگاہ مخدوم حضرت سید قیام الدین بھیکاشاہ مکی رحمۃ اللہ علیہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا؛ مندرجہ ذیل مدارس سے آنے والے علمائے اہلسنت میں بطور خاص دارالعلوم تنویر الاسلام امرڈوبھا سنت کبیر نگر سے استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا محمد عیسیٰ صاحب رضوی ؛ حضرت مولاناامام علی صاحب، حضرت مولاناشبیرصاحب ،حضرت قاری غلام محی الدین صاحب ودیگر علماء کرام دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی سے حضرت علامہ مولانا مفتی نظام الدین صاحب حضرت مولاناکمال خان صاحب ودیگر علماء کرام؛ دارالعلوم نورالحق چرہ محمد پورسے دارالعلوم کے شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمد مختار الحسن صاحب قادری فاضل بغداد؛ شیخ الحفاظ والقراء حضرت قاری رئیس احمد خان صاحب ؛ حضرت مولانا قاری شمس الدین صاحب قادری؛ حضرت مولانا مفتی محمد کمال اختر صاحب برہانی؛ حضرت مولانا مفتی غلام حسین صاحب قادری؛ حضرت مولانا قاری عتیق الرحمٰن صاحب نظامی؛ الجامعۃ الاسلامیہ روناہی سے ناظم اعلیٰ جامعہ حضرت قاری جلال الدین صاحب قادری؛ حضرت مولانا سعید احمد صاحب جامعی ودیگر علماء کرام؛ دارالعلوم بہار شاہ سے حضرت مولانا مفتی شمس القمر صاحب فیضی؛ حضرت مولانا سراج الدین صاحب نظامی؛ حضرت مولانا شعبان علی صاحب قادری؛ حضرت قاری محمد اکرم صاحب ضیائی فیضی؛ مدرسہ انوارالعلوم تلشی پور گونڈہ سے معروف خطیب حضرت مولانا مفتی عبدالسلام صاحب سمیت کئی مفتیان کرام بھی تھے؛ جامع مسجد ٹاٹ شاہ فیض آباد کے امام وخطیب حضرت مولانا مفتی شمس القمر صاحب علیمی؛ دارالعلوم نیازیہ قادریہ کے استاذ حضرت مولانا محمد نورانی صاحب کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ضلع کےعلماء کرام اور ائمہ مساجد اس سہ روزہ عرس کی تقریبات میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ نصف درجن سے زائد ملک کے مشاہیر شعراء کرام اور نقیبان اجلاس بھی عرس کی تقریبات میں شامل رہے؛ خانقاہ سبحانیہ بلہری شریف کے زیب سجادہ حضرت چاند بابو اور آستانہ کے ولیعہد حضرت سید نظامی حسن بابو کے معتمد ودست وبازو حضرت مولانا خلیل اللہ صاحب سبحانی بمبئی اور دارالعلوم بہاشاہ فیض آباد کے حضرت علامہ مفتی شمس القمر صاحب فیضی اور آستانہ سے وابستہ سیکڑوں اہلِ محبت نے رضاکارانہ طور پر اس سہ روزہ عرس کی تقریبات کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا؛ عرس کی بافیض قل شریف کی تقریب خانقاہ سبحانیہ بلہری شریف کے سجادہ نشین پیر طریقت نور المشائخ حضرت علامہ مولانا سید عبدالرب صاحب قبلہ عرف چاند بابو کی دعا کے ساتھ بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوئی؛ ترتیب و پیشکش و عقیدت کیش محمد فراز خان ومحمد حسنین خان چرہ محمد پور فیض آباد ضلع ایودهیا یوپی بھارت

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383