علما کونسل نیپال نول پراسی کی اہم نشست
پریس ریلیز لمبنی پردیش
آج بتاریخ ۲۰ جون سنہ ۲۰۲۵ء ، ۲۰۸۲ اسار ۶ گتے بروز جمعہ کو علماء فاؤنڈیشن ضلع نول پراسی نیپال کے ممبران کی مشاورتی میٹینگ منعقد ہوئی جس کی صدارت فرمارہے تھے حضرت مولانا محمد امان اللہ صاحب قبلہ تنویری آپ نے چند اہم اہداف پیش کی جو لامحالہ لائق تعریف و قابلِ ستائش ہے بہت ہی پرسکون انداز میں راقم الحروف کی تلاوت سے میٹینگ کا آغاز ہوا یقیناً اس میٹنگ سے اک الگ ہی دعوت وتبلیغ و اشاعت مذہب و مسلک کا جوش بیدار ہوا بلا مبالغہ ایسا محسوس ہوا کہ اب جتنے اہداف سامنے آئیں گے سب ان شاء اللّٰه العزیز پائے تکمیل سے مشرف ہوں گے ، خیر آج کی نشست میں جتنے ایجنڈے سامنے آئے ہیں وہ مندرجہ ذیل رقم کیے جارہے ہیں ملاحظہ فرمائیں !!! (١) علماء فاؤنڈیشن نیپال کی شروع سے ممبر فارم کا اہتمام کیا جائے گا۔ (٢) علماء فاؤنڈیشن کے ممبران کی آئ،ڈی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ (٣) نوری دارالافتاء کو بہتر بنانے کے لیے جن جن اشیاء کی ضرورت ہے ان کا انتظام و انصرام کیا جائے گا۔ (٤) نیپالی دائمی جنتری کی ضرورت محسوس کی گئی اور ان شاء اللّٰه العزیز بہت جلد دائمی جنتری منظر عام پر لائی جائے۔ الحمد للّٰہ ان چاروں ایجنڈوں پرخوب غور فکر کرنے بعد اسکو سب کے مشورے سے پاس بھی کردیا گیا انشاء اللہ تعالیٰ ایک مہینے کے اندر ان چاروں ایجنڈوں کو پورا بھی کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس مشاورتی نشست میں شریک ہونے والے حضرات 1. حضرت مولانا محمد صبر عالم صاحب قبلہ (ضلع انچارج) 2. حضرت مولانا محمد امان اللہ قادری صاحب قبلہ (ضلع ادھیکش) 3. حضرت مولانا سید صدام حسین مظہری صاحب قبلہ (بیرسٹ اُپا ادھیکش) 4. حضرت مولانا محمد سراج احمد نظامی صاحب قبلہ (اُپا ادھیکش) 5. حضرت مولانا محمد آفتاب عظمت صاحب قبلہ (سچیو) 6. حضرت مولانا شہادت صاحب قبلہ (سہ سچیو) 7. حضرت حافظ تصور صاحب قبلہ (کوشہ ادھیکش) 8. حضرت مولانا محمد نور عالم صاحب قبلہ (ضلعی ممبر) 9. مولانا صفی اللّٰه تنویری صاحب قبلہ (ممبر) 10. حضرت مولانا عبد القدوس صاحب قبلہ (ممبر) 11. حضرت مولانا غیاث الدین صاحب قبلہ (ممبر) 12. راقم الحروف بھی از اول تا آخر شامل رہا مزید رب قدیر کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ مولیٰ کریم دین متین کی خدمات انجام دینے کے لیے جملہ ممبرانِ علماء فاؤنڈیشن کو مجتمع ہونے کی توفیق عطا فرمائے ، زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت انجام دینے کی توفیق عطاء فرما۔ آمین ثــــــــــــم آمین یا رب العالمین و بجاہ سید المرسلین ﷺ
محدارشد رضا فیضی اسماعیلی ممبر علماء فاؤنڈیشن نیپال ضلع نولپراسی نیپال