Apr 15, 2025 02:20 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
بانی تحریک پیغام انسانیت  سے یادگار ملاقات ۔

بانی تحریک پیغام انسانیت سے یادگار ملاقات ۔

01 Apr 2025
1 min read

بانی تحریک پیغام انسانیت سے یادگار ملاقات ۔

#عبدالجبار علیمی نیپالی چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 

تمہاری شاں میں جو کچھ کہوں اس سے سوا تم ہو آج سے تقریبا پانچ سال قبل جب مجھے تحریک پیغام انسانیت کا علم ہوا اور ایک وہاٹشپ گروپ کے ذریعے اس کا کارنامہ دیکھنے کو ملا اسی وقت سے فقیر علیمی کے دل میں بانی تحریک پیغام انسانیت مخلص العلماء مجاہد دوراں حضرت علامہ مفتی نظام الدین مصباحی صاحب قبلہ سے ملاقات کی حسرت تھی،لیکن تنگی وقت کی وجہ سے ملاقات کا شرف حاصل نہ ہوسکا تھا البتہ میں قطر جب گیا اور جب حالات پر نظر دوڑائی تو یہ بات کہنے میں مجھے کوئی عار نہیں کہ ہندوستان میں مظلوموں کی آواز بن کر اگر کوئی تحریک کام کر رہی ہے تو وہ جماعت رضائے مصطفی ہے بس دن گزرتے گئے اور پھر شمالی ہندوستان میں مزید میں نے تنظیموں کی ایکٹیویٹیس کو کھنگالنا شروع کیا اس وقت میں حیرت میں پڑگیا کہ مہراجگنج کی عبقری شخصیت حضرت علامہ مفتی نظام الدین صاحب مصباحی*صاحب قبلہ نے ایک تحریک کی بنیاد رکھ دی ہے جس کا نام بڑا خوبصورت رکھا *تحریک پیغام انسانیت اپنے کارناموں سے پورے ہندوستان میں بلخصوص شمالی ہند میں ایک پہچان بنا رکھی، الحمدللہ رب العالمین تحریک پیغام انسانیت کے حوالے سے مزید آشنائی ہوئی جب گزشتہ کل بروز منگل 2 شوال المکرم 1446 ھ مطابق 1 اپریل 2025 بانی تحریک پیغام انسانیت حضرت مفتی صاحب قبلہ سے ملاقات ہوئی میں مہراجگنج کے دورے پر تھا حضرت سے ملاقات کی خواہش ہوئی اور فون کیا میری خوش قسمتی کی حضرت اپنے کاشانہ پر عید کی خوشیوں میں مصروف تھے حضرت نے فوری طور پر اپنے کاشانہ پر مدعو کیا ملاقات ہوئی ۔ زوردار ناشتہ زبردست مہمان نوازی اور اس پر حضرت کی عاجزی و انکساری ایسی کی سو بار قربان جاؤں ۔ تحریک کے کارناموں کو بانی تحریک سے بہتر کون بتا سکتا ہے، حضرت نے جب گفتگو کا آغاز کیا تو قلبی مسرت ہورہی تھی کہ جس طرح سے بانی تحریک پیغام انسانیت نے اپنے منصوبے کو بنایا ہے اگر قوم نے ساتھ دیا تو یہ ایک تحریک نہیں بلکہ ایک انقلاب اور اپنے آپ میں ایک مضبوط پلیٹ فارم نظر آئے گا ، بہرائچ شریف کی سرزمین پر جو تحریک پیغام انسانیت نے مسلمانوں کے لیے لڑائی لڑی ہے اس کو بیان نہیں کیا جاسکتا ہے، بچیوں کی عزت و آبرو مسلم نوجوانوں کی جیل سے رہائی، غریب بچیوں کی شادی، بلا تفریق مذہب و ملت لاک ڈاؤن سے لے کر اب تک کی خدمات یقیننا جماعت اہل سنت کے لیے فخر کی بات ہے ۔ مستقبل کے عزائم کو سن کر میں حیرت میں پڑ گیا کہ سنگل پسلی کا انسان اتنا بڑا بوجھ لے کر قوم کے سامنے کھڑا ہے جو شب و روز ہماری خاطر مصروف عمل ہے۔ میں خدا کی قدرت کی قسم کھاکر کہتا ہوں اگر قوم نے تحریک پیغام انسانیت کا ساتھ دیا تو ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ جماعت اہلسنت کے ساتھ پوری قوم مسلم کی آواز تحریک پیغام انسانیت ہوگی ۔ اخیر میں مجھے حضرت کا وہ جملہ یاد آیا کہ علیمی صاحب میں چاہتا ہوں کوئی مسلمان بھوکا نہ رہے اللہ اکبر اتنی بڑی بات اس زمانے میں جب کہ ہر انسان اپنے مطلب کی خاطر کسی سے بات کرتا ہو اور بانی تحریک پیغام انسانیت کا یہ دعویٰ۔ ایسا بھی نہیں کہ بانی تحریک پیغام انسانیت کا بیک گراؤنڈ کمزور ہو بلکہ گاؤں کے چودھری ہیں چاہیں تو عیش و عشرت کی زندگی گزار سکتے ہیں لیکن آج قوم کا درد لئے ایک فریادی کی طرح آواز دے رہے ہیں کہ اٹھو اور قوم مسلم کی طاقت بنو، آؤ ہم تحریک پیغام انسانیت کے بینر تلے تمہاری آواز بنیں ، آؤ ہم سب مل کر اس دور پر فتن میں اپنی بہن بیٹیوں کی عزت کے رکھوالے بنیں ۔ کہنے کو تو بہت کچھ تھا لیکن ۔ تمہاری شاں میں جو کچھ کہوں اس سے سوا تم ہو جملہ احباب سے گزارش ہے کہ تحریک پیغام انسانیت کو مضبوط کریں اور اپنے اپنے حلقہ احباب میں تحریک کی خاطر آپ سے جو بن پڑے کر گزریں۔ اللہ کریم تحریک پیغام انسانیت کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور بانی تحریک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ عبدہ المذنب عبدالجبار علیمی نیپالی چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز میڈیا انچارج تنظیم ابنائے علیمیہ مرکزی رکن علما کونسل نیپال کاٹھمانڈوں

Abdul Jabbar

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز، میڈیا انچارج علماء کونسل نیپال