نیپال اردو ٹائمز علماء اہل سنت نیپال کے دل کی دھرکن
اے رضا ہر کام کا ایک وقت ہے
رفتہ رفتہ کام ہو ہی جائے گا
مہینوں سے نہیں، بلکہ سالوں سے یہ ضرورت شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی تھی کہ کوئی اردو اخبار اہل سنت کا ہو، گاہ بگاہ منصوبے بھی بنے، ارادے بن کر ٹوٹ جاتے تھے، الحمد للہ اس کمی کو قاید ملت، مفسر قرآن، مؤرخ نیپال حضرت حافظ وقاری مولانا مفتی محمد رضا قادری مصباحی نقشبندی صاحب قبلہ، استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور نے پورا فرمایا اور یہ علماء اہل سنت پر ان کا ایک احسان عظیم ہے۔ نیپال اردو ٹائمز قلیل عرصے میں کئی عظیم شخصیت کا خصوصی شمارہ شائع کر کے داد وتحسن حاصل کرچکا ہے، مثال کے طور پر حضور حنیف ملت نمبر، حضور شیخ العالم نقشبندی نمبر، حضور حافظ ملت نمبر، حضور طبیب ملت نمبر، وغیرہ۔ نئی نسل کے درجنوں قلم کاروں کو لکھنے سیکھنے اور ابھرنے کا موقع فراہم کیا۔ ہندو و نیپال کے بڑے بڑے علماء اہل سنت کے مضامین بھی شائع ہوئے، ملکی حالات پر سینکڑوں مضامین و ہزاروں خبریں بھی چھپیں۔ نیپال اردو ٹائمز علماء اہل سنت کو اپنی بات ملک و بیرون ملک پہونچانے کے لئے ایک مضبوط پلیت فارم ہے۔ نیپال اردو ٹائمز درجنوں مدارس اسلامیہ کے امتحانات، کانفرنس اور جامعات کے تعارفی جائزہ پیش کرنے کا شرف حاصل کرچکا ہے۔ نیپال اردو ٹائمز سیاسی سماجی ملی نمائندگان کو اعجاز واکرام اور ایوارڈ ملنے والی خبر کو بھی شائع کیا۔ سب سے بڑی بات سلسلہ وار ملک نیپال کی تاریخ بقلم قائد ملت شائع ہو رہی ہے۔ نیپال اردو ٹائمز مسلک اہل سنت کی ترویج و اشاعت کے لئے بہترین ذریعہ ہے۔ نیپالی مسلمان کے لئے نعمت مترقبہ سے کم نہیں ہے، بلکہ نیپالی مسلمان کی شان اور پہچان ہے۔ ان حضرات کے مضامین اور پروگرام کی خبریں بھی شائع ہوئیں، اور ہو رہی ہیں، جو لوگ علماء کونسل اور نیپال اردو ٹائمز کے اراکین کے مخالفین ہیں۔ واضح رہے جو ایک بار چھپ گیا وہ تاریخ بن گئی، اور محفوظ ہوگیا۔ اخیر میں دعا گو ہوں مولی عز وجل قاید ملت مفتی محمد رضا قادری، فقیہ عصر مفتی کلام الدین نعمانی مصباحی، اور ماہر قرطاس و قلم مولانا عبد الجبار علیمی نظامی صاحبان کے علاوہ دیگر اراکین و ذمہ داران کو اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے و طفیل تا حین و حیات سلامت رکھے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
زاہد رضا منظری نقشبندی سرپلو