Oct 23, 2025 07:39 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
لمپنی پردیش کے ضلع روپندہی میں نشاۃ ثانیہ ( ادھیویشن ) کی تیاریاں شروع

لمپنی پردیش کے ضلع روپندہی میں نشاۃ ثانیہ ( ادھیویشن ) کی تیاریاں شروع

21 Jun 2025
1 min read

علما کونسل نیپال کا اگلا قدم

 لمپنی پردیش کے ضلع روپندہی میں نشاۃ ثانیہ ( ادھیویشن ) کی تیاریاں شروع علماکونسل روپندیہی کے موجودہ صدر حضرت مولانا عبدالنبی صاحب فیضی نےنیپال اردو ٹائمز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آںے والے 5 جولائی 2025 بروز سنیچر کو ان شااللہ ضلع روپندیہی میں نشاۃ ثانیہ (ادھیویشن )کا پروگرام منعقد ہوگاجس کی تیاری شروع ہوچکی ہیں ۔ اس موقع پر علما کونسل نیپال کے مرکزی صدر حضرت سید غلام حسین مظہری نے کہا کہ ضلع روپندیہی کا ادھیویش پہلے ہونا تھا لیکن مصروفیات کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی خیر ہم ضلع روپندیہی کی تیاریوں کو دیکھ مسرور ہیں۔ اس موقع پر ضلعی انچار حضرت مولانا اکبر علی قادری فیضی اور حضرت مولنا غلام غوث تنویری موجود رہے علما کونسل نیپال جو ملک کی عظیم رفاہی اور فلاحی تنظیم ہے جس نے محض چند سالوں میں پورے ملک میں ایک امید کی کرن بن کر ابھری ہے ، علما کونسل نیپال در اصل نیپال میں مسلک حق مسلک اعلیٰ حضرت کی نشرو اشاعت کے لیے جس کے تحت بہت سے کارنامے وجود میں آچکے ہیں علما کونسل نیپال ملک کی واحد ایسی تنظیم ہے جس نے حکومتی سطح پر اپنی آواز بلند کرنے میں کامیاب ہے ۔ مذکورہ رپورٹ علما کونسل رپندیہی کے صدر مولانا عبدالنبی صاحب فیضی نے دی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383