Feb 7, 2026 12:19 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مفتی کمال احمد علیمی نظامی کو علامہ پیر  سید اویس مصطفی واسطی بلگرامی سے خلافت و اجازت ملنے پر تہذیب

مفتی کمال احمد علیمی نظامی کو علامہ پیر سید اویس مصطفی واسطی بلگرامی سے خلافت و اجازت ملنے پر تہذیب

14 Nov 2025
1 min read

مفتی کمال احمد علیمی نظامی کو علامہ پیر  سید اویس مصطفی واسطی بلگرامی سے خلافت و اجازت ملنے پر تہذیب ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے دلی مبارکباد

پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز

بستی (نامہ نگار):

تہذیب ایجوکیشنل ٹرسٹ، بستی (یو۔پی.)

 کے چیئرمین حضرت  حافظ و  قاری تبریز عالم  رضوی علیمی نے دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی کے شیخ الادب، محققِ سنیت و صاحب تصانیف کثیرہ حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی کو خانقاہ واسطی بلگرام شریف کے سجادہ نشین، وارثِ علومِ اولیاء، حضور علامہ پیر سید  اویس مصطفی واسطی بلگرامی دامت برکاتہم القدسیہ کی جانب سے خلافت و اجازت سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد و مسرت کا اظہار کیا ہے۔

تبریز عالم رضوی علیمی  نے اپنے مبارکبادی پیغام میں فرمایا کہ یہ عظیم روحانی عطیہ حضرت مفتی کمال احمد علیمی نظامی کے علم و عمل، اخلاص و تقویٰ، علمی بصیرت اور دعوت و تبلیغ کے بے مثال جذبے کا روشن اعتراف ہے۔
 آپ نے نہ صرف تدریس و تصنیف کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں بلکہ علمی و فکری میدان میں بھی جماعتِ اہلِ سنت کی صحیح ترجمانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشائخِ بلگرام شریف کا دامن برکت و فیضان کا منبع ہے۔ ان کی نگاہِ انتخاب ہمیشہ انہی افراد پر پڑتی ہے جن کے دلوں میں اخلاص کی روشنی، فکرِ رضوی کی خوشبو، اور خدمتِ دین کا جذبہ موجزن ہوتا ہے۔

ایسے میں حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی کا اس خلافت و اجازت کے لیے منتخب ہونا نہ صرف ان کی ذاتی فضیلت کا مظہر ہے بلکہ پوری علمی و دینی برادری کے لیے باعثِ فخر و خوشی ہے۔

تبریز علیمی نے مزید کہا کہ دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی جیسے قدیم علمی ادارے کی تدریسی و تحقیقی روایات کو زندہ رکھنے میں مفتی کمال احمد علیمی نظامی کا کردار غیر معمولی رہا ہے۔ان کی علمی کاوشیں، درجنوں سے زائد تالیفات، سینکڑوں فتاوے، اور اصلاحِ معاشرہ و فروغِ سنیت کے لیے ان کی مسلسل خدمات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ صرف ایک عالم نہیں بلکہ علم و عرفان کے چراغ ہیں جن سے نسلیں منور ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلافت و اجازت کا یہ اعزاز دراصل ایک دینی ذمہ داری بھی ہے — جو حاملِ

خلافت کو خدمتِ دین کے مزید وسیع میدانوں میں مصروفِ عمل ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ حضرت مفتی کمال احمد علیمی نظامی اس عطائے خلافت کو ابلاغِ حق، تحفظِ عقیدہ، فروغِ اخلاق، اور تربیتِ ملت کے لیے استعمال کریں گے، اور اپنی علمی بصیرت سے قوم و ملت کو فائدہ پہنچائیں گے۔تبریز علیمی نے آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا:“اللہ رب العزت حضرت علامہ پیر سید اویس مصطفی واسطی بلگرامی کے فیوض و برکات کو دوام عطا فرمائے، اور حضرت مفتی کمال احمد علیمی نظامی کے علم و فیض میں مزید اضافہ فرمائے۔ ربِ کریم انہیں دین و ملت کی خدمت میں استقامت، قبولیت، اور کامیابی کی منزلیں عطا کرے۔ آمین۔”

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383