پاکستانی سفیر کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کے اعزاز میں عشائیہ، پاک-نیپال دوستی میں کرکٹ کے کردار کو سراہا گیا
کٹھمنڈو: نیپال میں پاکستان کے سفیر عزت مآب محمد عامر خان نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نیپال پریمیئر لیگ (NPL-3) میں سدورپشچم رائلز کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے اعزاز میں گزشتہ شام کٹھمنڈو میں عشائیے کا اہتمام کیا۔

مصباح الحق نے بطور کپتان پاکستان کو 2012 کا ایشیا کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ ان کی قیادت میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم نے 2016 میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی قیادت نے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ کرکٹ پاکستان اور نیپال کے عوام کا مشترکہ پسندیدہ کھیل ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے اور باہمی دوستی و تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
نیپال اردو ٹائمز
