Nov 17, 2026 07:08 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جامعہ رضویہ نور العلوم کے طالب علم سیف علی نے 9 ماہ میں قرآن پاک حفظ کرلیا

جامعہ رضویہ نور العلوم کے طالب علم سیف علی نے 9 ماہ میں قرآن پاک حفظ کرلیا

16 Nov 2026
1 min read

جامعہ رضویہ نور العلوم کے طالب علم سیف علی نے 9 ماہ میں قرآن پاک حفظ کرلیا

12 سال کی کم سن عمر میں قرآن حفظ کرنے پر علماء و ذمہ دارانِ ادارہ نے مبارک باد پیش کی

مہراج گنج (رمضان امجدی)

ضلع مہراج گنج کے مرکزی دینی ادارہ جامعہ رضویہ نور العلوم سول لائن مہراج گنج میں زیر تعلیم طالب علم سیف علی بن شاکر علی، ساکن چوک بازار ضلع مہراج گنج نے محض 12 سال کی کم سن عمر میں صرف 9 ماہ کے مختصر عرصے میں قرآن مقدس حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ طالب علم کی اس نمایاں کامیابی پر ادارے کے اساتذہ، ذمہ داران اور اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

طالب علم سیف علی نے اپنے اساتذہ قاری جاوید احمد علیمی اور حافظ و قاری ارشاد احمد نظامی کی نگرانی و محنت سے حفظ قرآن کی تکمیل کی۔ اس موقع پر ادارے کے سابق پرنسپل استاذ العلماء حضرت علامہ الحاج محمد معین الدین قادری اور کارگزار پرنسپل حضرت علامہ شہاب الدین کامل مصباحی نے قرآن کریم حفظ کرنے کی فضیلت اور اس کی عظمت پر خطاب کرتے ہوئے طالب علم کو مبارک باد پیش کی اور اس کامیابی کو دینی و علمی اعتبار سے قابلِ مسرت قرار دیا۔

اسی موقع پر ادارہ کے سینئر استاذ حاجی سیف الدجیٰ حاجی محمد اسلم خان  نے بھی طالب علم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تعلیم حاصل کرنے اور علم دین میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی ترغیب دی۔

واضح رہے کہ کم عمری میں مختصر مدت کے اندر قرآن کریم حفظ کرنا طالب علم کی محنت، اساتذہ کی توجہ اور ادارے کے تعلیمی ماحول کا قابلِ تحسین ثمرہ ہے۔ اس کامیابی سے دیگر طلبہ کو بھی حفظ قرآن اور دینی تعلیم کے حصول کی ترغیب ملے گی۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)