تیرہ سال کی عمر میں عزیزم محمد اشرف رضا نے حفظ قرآن مکمل کیا
مہوتری۔ بنوٹا، مہوتری، نیپال کے عالی جناب محمد نظام الدین انصاری ابن عبد القیوم ابن جی بچھ انصاری کے صاحبزادے عزیزم محمد اشرف رضا سلمہ نے محض تیرہ سال کی چھوٹی سی عمر میں قرآن پاک کا مکمل حفظ کرلیا ہے، یقینا یہ والدین اور جملہ خانوادے و اساتذہ کے لئے باعث مسرت و شادمانی ہے کہ جس کا بچہ حافظ قرآن ہوجاتا ہے، اللہ تعالی اسے اور اس حافظ سے تعلق و محبت و نسبت رکھنے والوں کی کل روز محشر بہتر بدلہ عطا فرمائے گا۔ 18/دسمبر 2025ء بروز جمعرات، اقراء مدرسۃ البنات، سرپلو، مہوتری، نیپال سے وہاں کے ماہرین اساتذہ کی نگرانی میں حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔لائق مبارک باد ہے وہاں کے مدرس حضرت حافظ و قاری محمد اصغر علی صاحب قبلہ، اور استاذ القرا والحفاظ، شاعر خوش الحان حضرت حافظ و قاری محمد چمن رضا غزالی بانی و مہتمم مدرسہ، جنہوں نے اپنی محنت و شفقت سے چند ہی سالوں میں کئی طالبان علوم نبویہ کو بہترین حافظ قرآن بنادیا ہے، انہیں فیض یافتگان میں سے ایک عزیزم محمد اشرف رضا غزالی بھی ہے۔
18/دسمبر 2025 کی صبح میں تکمیل حفظ قرآن کی مناسبت سے محفل پاک کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس جشن تکمیل حفظ قرآن میں حضرت مفتی جابر حسین مصباحی صاحب نے قرآن پاک کی عظمت اور علم دین کی اہمیت پہ بہت ہی عمدہ خطاب فرمایا، آپ نے فرمایا کہ قرآن پاک رسول اللہ ﷺ کا ایک بڑا اعجاز ہے کہ مسلمان کے بچوں کے سینے میں محفوظ ہے، ورنہ تو اللہ اگر قرآن کو پہاڑ پہ اتارتا تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتا ہے، اور بھی دیگر علمائے کرام نے علم دین کی فضیلت پہ اچھا بیان دیا۔
اس مبارک و مسعود موقع سے بہت سے علاقائی علما، فضلا، عوام و خواص نے شرکت فرمائی۔
ان میں بالخصوص حضرت مفتی جابر مصباحی، مولانا اسرائل رضوی، مفتی زاہد منظری، مولانا گلاب رضا مصباحی، بانی و مہتمم قاری چمن رضا غزالی، حافظ اصغر علی رضوی، مولانا امتیاز عالم فیضی بنوٹا، مولانا سکندر علی بنوٹا۔ عالی جناب ماسٹر ایوب انصاری صاحب بنوٹا، مسلم صاحب بنوٹا، یونس صاحب بنوٹا، افسر رضا، افضل رضا، دلشاد، امجد رضا، ارشد رضا وغیرہ۔
یہ ساری جانکاری مولانا امتیاز رضا فیضی نے نیپال اردو ٹائمز کے نائب ایڈیٹر مفتی کلام الدین نعمانی مصباحی امجدی کی دی۔
