Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
عرس فقیہ ملت علیہ الرحمۃ بحسن وخوبی اختتام پذیر

عرس فقیہ ملت علیہ الرحمۃ بحسن وخوبی اختتام پذیر

27 Nov 2025
1 min read

عرس فقیہ ملت علیہ الرحمۃ بحسن وخوبی اختتام پذیر

نیپال اردو ٹائمز 

پریس ریلیز  (بستی بھارت)

         ملک بھارت کا معروف مشہور و منفرد مفتی ساز ادارہ دار العلوم امجدیہ اہل سنت، ارشد العلوم، مرکز تربیت افتا، اوجھاگنج، بستی میں فقیہ الملۃ و الدین، استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ، بانی  مرکز تربیت افتا، اوجھاگنج، بستی کا ٢٥واں سالانہ عرس پاک و جشن دستار مفتیان اسلام، ٣/جمادی الآخرۃ ٤٧ھ کو بڑے ہی تزک و احتشام سے منایا گیا، جس میں نعت و منقبت و خطاب فرمانے کے لئے قرب و جوار کے علاوہ، دور دراز کے مشاہیر علما و شعرا نے بھی شرکت فرمائی۔

جلسہ کی نگرانی و سرپرستی نائبین حضور فقیہ ملت حضرت مولانا انوار احمد امجدی، سجادہ نشیں خانقاہ فقیہ ملت و صدر اعلی مرکز تربیت افتا و حضرت مولانا مفتی ابرار احمد امجدی، ناظم اعلی و صدر شعبہ افتا، مرکز تربیت افتا و مفتی ازہار احمد امجدی زید شرفہم صدر المدرسین و مفتی ادارہ ہذا نے فرمائی۔    قارئ القراء حضرت مولانا قاری خلق اللہ خلیق فیضی زید مجدہ نے قرآن مجید کی تلاوت فرما کر، جلسہ کا آغاز فرمایا، اس کے بعد فرزند مرکز مولانا سید محمد سجاد قادری مصطفوی نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کیے، جس سے محفل میں فرحت و انبساط کی کیفیت پیدا ہو گئی۔

شاگرد رشید حضور فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی حنیف احمد قادری امجدی نے نماز سے متعلق، ایک نصیحت آمیز خطاب فرما کر عوام اہل سنت کی اصلاح کی عمدہ کوشش فرمائی۔

دوارن خطابت جانشین حضور فقیہ ملت حضرت مولانا مفتی ازہار احمد امجدی مصباحی، فاضل جامعہ ازہر مصر نے حضور فقیہ ملت کی ذات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمۃ کی زندگی، خواہ بچپن سے متعلق ہو یا جوانی اور بڑھاپے سے اس کا رشتہہو، آپ کے ہر دور کی زندگی ہمارے لئے نمونۂ عمل ہے، آپ نے فرمایا کہ حضرت بچپن سے ہی اصول و قوانین کے سخت پابند تھے، یہاں تک کہ بچپن میں ایک مرتبہ حضرت کے گھٹنے میں سخت تکلیف تھی کہ آپ دونوں پاؤں سے چل نہیں سکتے تھے، پھر بھی آپ دونوں ہاتھ اور ایک پیر کے سہارے، برابر مدرسہ، وقت پر پہونچ کر، زبان حال سے کہہ رہے تھے کہ پہلے اصول و قوانین پر سختی سے کاربند ہو جاؤ، پھر ان شاء اللہ تعالی دنیا آپ کے قدموں میں ہوگی۔ نیز آپ نے مزید فرمایا کہ ہمارے مرکز میں صرف اور صرف مفتی ہی نہیں بنایا جاتا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف اور معاشرے میں رہنے اور عوام کی اصلاح کے رموز سے آشنائی بھی کرائی جاتی ہے۔  اس کے بعد حضور والا نے مرکز کے تین طلبائے کرام کی تصانیف *انکشاف حق* ، *قبالۂ جنت* اور *اہمیت نماز و پروانہ برکات* کا رسم اجراء فرمایا اورساتھ ہی ساتھ *اردو ٹائمز نیپال کا فقیہ ملت نمبر* اور *مصر سے شائع ہونے والے عربی رسالہ المھند* کا اجرا و تعارف بھی فرمایا۔

اس کے بعد کئی خطبا نے اپنے اپنے تاثر اور دینی پیغامات پیش کیے۔

قل شریف اور حضور محدث کبیر زید شرفہ کے تأثر کے بعد دستار بندی کا سلسلہ شروع ہوا، حضرت العلام قاری خلق اللہ خلیق فیضی صاحب قبلہ نے فارغین کے ناموں کا بالترتیب اعلان فرمایا، جس میں پہلی پوزیشن مفتی *عبد السبحان بزمی* مصباحی امجدی نے حاصل کی دوسری اور تیسری پوزیشن  مفتی *محمد مشاہد رضا مصباحی* امجدی و *مفتی تنویر احمد مصباحی* امجدی نے حاصل کی اس کے بعد صلاۃ و سلام اور محدث کبیر مد ظلہ العالی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔

رپوٹر : محمد عدنان رضا الجامعی 

مرکز تربیت افتا أوجھاگنج بستی 

٢٦/نومبر ٢٠٢٥

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383