Oct 23, 2025 07:38 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
علما کونسل نیپال ایک مشن ہے : گیتا چودھری

علما کونسل نیپال ایک مشن ہے : گیتا چودھری

علما کونسل نیپال ایک مشن ہے : گیتا چودھری 

 سستا گاؤں پالیکا لمبنی پردیش کے ضلع نول پراسی کے ماتحت نہایت ہی خوشگوار ماحول کے درمیان گاؤں پالیکا اپنے تمام تر فیصلوں اور قومی اتحاد و اتفاق کے لیے موضوع سخن رہا ہے ، حال ہی میں علما کونسل کے مرکزی صدر حضرت سید غلام حسین مظہری نے سستا گاؤں پالیکا نائب میئر محترمہ گیتا چودھری سے ملاقات کی اور مدارس کے حالات کو لے کر ضلع میں مدارس کو بہتر سے بہتر نظام مہیا کرانے کی بات کی جس پر محترمہ نے کہا کہ ہم جلد ہی سستا گاؤں پالیکا میں +2 تک کا ایک مدرسے کا قیام ہو ہم اس جانب جلد سے جلد کوشش کر رہے ہیں ، علما کونسل ایک مشن ہے پورے سستا گاؤں پالیکا میں اس کے سرگرمیوں سے باخبر رہتی ہوں اور خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ملک کے لیے اور پسماندہ قوم کے لیے ایک آواز بن کر ہمارے ساتھ گاؤں پالیکا کی ترقی میں ہمارا تعاون یہ کونسل کر رہی ہے ۔ علما کونسل نیپال کے مرکزی صدر سید غلام حسین مظہری کے نمائندے نے اس کی اطلاع دی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383