مدرسہ مظاہر العلوم صفتہ بستی میں علم دوستی کا حسین منظر
مدرسہ مظاہر العلوم، صفتہ بستی،راج گڑھ، بارہ دشی ایک، جھاپا، نیپال میں مورخہ ٢٦/جولائی ٢٠٢٥ بروز سنیچر کو ایک نہایت پُرمسرت اور ایمان افروز تقریب منعقد ہوئی، جس میں بچوں کو قلم، کاپی، وغیرہ تقسیم کی گئیں ۔
اس بابرکت موقع پر ایک معزز مہمان جناب محمد رضا حسین صاحب چکچی بارہ دشی ٤ سے اپنی خصوصی ٹیم (حضرت مولانا محبوب رضا نعیمی صاحب ،حضرت مولانا اختر رضا مرکزی صاحب ،ماسٹر ارشاد عالم صاحب ) کے ہمراہ مدرسہ تشریف لائے۔ انہوں نے نہ صرف طلبہ و طالبات میں علم و قلم کی محبت جگانے کے لیے اپنی جانب سے تعلیمی سازوسامان فراہم کیا بلکہ تمام بچوں کے لیے عمدہ اور لذیذ کھانے کا انتظام بھی کرایا ، جو ان کے اخلاص، محبت اور دین دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
تمام بچوں میں انفرادی طور پر قلم، کاپی، اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔ مہمانِ محترم نے بچوں سے نہایت شفقت اور محبت سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی نیز حضرت مولانا محبوب رضا نعیمی صاحب بچوں کے اعلیٰ تعلیم اور کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات سے نوازا ۔
بچوں کی خوشی دیدنی تھی، ان کے چہروں پر خوشی، محبت اور شکرگزاری کے تاثرات واضح تھے۔
آخر میں تمام شرکاء کے لیے پرتکلف کھانے کا انتظام کیا گیا جس سے ماحول اور بھی پُرخلوص بن گیا۔
مدرسہ انتظامیہ، اساتذہ کرام، طلبہ اور والدین کی جانب سے ہم اس نیک عمل پر جناب مہمانِ خصوصی اور ان کی پوری ٹیم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے اخلاص کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،
ان کے مال و وقت میں برکت دے، اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔ اور ہمارے اس ادارے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔
شرکائے مجلس :حضرت مولانا مطیع الرحمٰن صاحب، حضرت مولانا محبوب رضا نعیمی صاحب ،حضرت مولانا اختر رضا مرکزی صاحب ،ماسٹر ارشاد عالم صاحب ،مہمان خصوصی جناب محمد رضا حسین صاحب اور راقم الحروف (محمد رضوان احمد مصباحی ) سمیت طلبہ وغیرہ متعد افراد موجود تھے ۔
رپورٹ :_ محمد رضوان احمد مصباحی
نمائندہ : نیپال اردو ٹائمز
صدر مدرس : مدرسہ مظاہر العلوم صفتہ بستی، راج گڑھ، بارہ دشی ایک، جھاپا، نیپال