جامعہ غوثیہ احسن البرکات کاٹھمانڈو کا سالانہ جلسہ دستار بندی نہایت ہی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
کاٹھمانڈو
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
مورخہ 26جولای بروز سنیچر بعد نماز عشاء جامعہ غوثیہ احسن البرکات کا سالانہ جلسہ وقار مسند افتاء حضرت علامہ مولانا مفتی ظہیر الدین صاحب قبلہ کی سرپرستی و مسعد تحقیق و تدقیق حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الحفیظ مصباحی صاحب کی صدارت و ناشر مسلک اعلی حضرت پیکر حسن و اخلاق حضرت مولانا مشتاق صاحب (سربراہ جامعہ ہذا)و ممتاز العلماء ماہر درسیات حضرت مولانا ممتاز علیمی (صدر المدرسین جامعہ ہذا)کی قیادت میں منعقد ہوا ماہر تجوید و قرآت استاذالقرا والحفاظ حضرت حافظ و قاری معراج احمد صاحب قبلہ (استاذ جامعہ ہٰذا)کی خوبصورت آواز سے محفل کا آغاز ہوا بعدہ محفل
کو گرمانے کے لیے ادارہ ہذا کے ایک مؤقر استاذ بلبل باغ مدینہ واصف شاہ ہدی قاری طارق رضا صاحب کو پیش کیا گیا انہوں نے کلام الام امام الکلام کے چند اشعار پیش کیے پھر اس کے بعد نقیب اہلسنت قادر الکلام شاعر حضرت فرقان فیضی سرلاہی نیپال نے جامعہ ہذا کے ایک قابل اور جفا کش استاد حضرت علامہ ومولانا محمد ظفر الدین مرکزی کو دعوت محبت پیش کی مرکزی صاحب قبلہ کا پرمغز خطاب ہوا بعدہ فخر صحافت ماہر درسیات پیر طریقت حضرت علامہ مولانا مفتی ارشد رضا قمر امجدی اخلاقی صاحب کا پرمغز خطاب ہوا بعدہ بلبل باغ مدینہ شہنشاہ ترنم قاری مثال الدین مثال مظفر پوری کی نعت خوانی ہوئی پھر پیکر اخلاص و وفا پیر طریقت رہبر شریعت ناشر مسلک اعلیٰ حضرت خلیفئہ گلزار ملت حضرت علامہ مولانا احمد رضا اخلاقی صاحب سربراہ اعلیٰ دارالعلوم ملت اسلامیہ نے سادات کرام کی تعظیم و تکریم پر شاندار خطاب فرمایا ان کے ساتھ ساتھ عالم باعمل نبیرۂ سرکار چاند پور فتح حضرت مولانا نور نبی امجدی یوسفی بھی موجود رہے پھر نہایت ہی فخر و انبساط کے آل نبی اولادِ علی وارث جبہ مولائے کائنات ہم شبیہ مولی علی جانشین سرکار مسولی عطائے سرکار تاج الاولیاء بازوے حضور تاج الشریعہ معتمد حضور محدث کبیر سید الشاہ گلزار اسماعیل واسطی قادری رزاقی (سجادہ نشیں مسولی شریف)کی بارگاہ میں جامعہ کے اراکین و مدرسین کی طرف سے امام اعظم ابو حنیفہ ایوارڈ پیش کیا گیا اور گل پوشی کی گئی بعدہ مسعد تحقیق و تدقیق گلشن علم و ادب حضرت علامہ ومولانا مفتی ظہیر الدین مصباحی اطال اللہ عمرہ کو احسن العلماء ایوارڈ پیش کیا گیا مسند درس و تدریس حضرت علامہ و مولانا مفتی عبدالحفيظ اطال اللہ عمرہ کو اعلی حضرت ایوارڈ پیش کیا گیا بعدہ فارغ ہونے والے طلبہ کے سروں پر العلماء ورثۃالانبیاء کا تاج زریں رکھا گیا
اور ساتھ ہی ساتھ جامعہ کی کمیٹی کی طرف سے جامعہ کے اساتذہ کے محنت شاقہ کو دیکھ کر انکے سروں پرحضور گلزار ملت کے مقدس ہاتھوں سے عمامہ باندھ کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی وارث جبہ مولائے کائنات سرکار گلزار ملت فارغ ہونے والے طلبہ اور جامعہ کے اساتذہ کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئےانہیں بہت سارے دعاؤں سے نوازیےہماور جامعہ کے اساتذہ کو اپنی طرف سے بطور تبرک رومال پیش فرماکر انکی حوصلہ افزائی کی اخیر میں حضرت ہی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا –یاد رہے جامعہ کے جلسہ میں ملک و بیرون ملک کی نامور ہستیاں علم وفن کے بیش بہا گوہر سمیٹنے والی ذات کی خصوصی شرکت ہوئی جن کے اسماء قابل ذکر ہیں نقیب اہلسنت حضرت مولنا پھول محمدنعمت رضوی صاحب نقیب ابن نقیب حضرت مولنا فرقان فیضی صاحب حضرت حافظ وقاری نظام الدین صاحب حضرت حافظ وقاری آصف صاحب حضرت حافظ وقاری فیاض عطاری صاحب اور جامعہ کے اساتذہ انکے علاوہ کاٹھمانڈو کے بہت سارے علماء ممبر شریف پر موجود تھے فقیر نے جامعہ کے سربراہ و پرنسپل کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے نظامت کے فرائض کو بحسن وخوبی انجام دیا نوٹ: جامعہ کے تمام فارغین کو تاج برکاتی کے حصول پر میں اپنے صمیم قلب سےاور اراکین جامعہ کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ساتھ ہی ساتھ انڈو نیپال سے تشریف لائے ہوئے تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جامعہ کے سالانہ جلسہ کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ـ
فقط والسلام: عامر رضا علیمی
استاذ :جامعہ غوثیہ احسن البرکات کاٹھمانڈو