Oct 23, 2025 07:43 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
علمافاؤنڈیشن ( کونسل) کپلوستو کی نشاۃ ثانیہ کے حوالے سے اہم مشاورتی میٹنگ

علمافاؤنڈیشن ( کونسل) کپلوستو کی نشاۃ ثانیہ کے حوالے سے اہم مشاورتی میٹنگ

علما کونسل نیپال ضلع کپلوستو میں نشاۃ ثانیہ کی تیاریاں مکمل :

اتحاد کے بغیر تنظیم کامیاب نہیں ہوسکتی : مرکزی صدر سید غلام حسین مظہری 

علما فاؤنڈیشن (کونسل ) نیپال جو ملک نیپال کی عظیم ملی و رفاہی تنظیم ہے جس کے نشاۃ ثانیہ کا پروگرام ضلعی طور پرمسلسل عمل میں آرہا ہے ۔آج لمبنی پردیش کے ضلع کپلوستو میں علما کونسل نیپال کے مرکزی صدر حضور سید ٖغلام حسین مظہری کی صدارت میں نشاۃ ثانیہ کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی جس میں علما فاؤنڈیشن (کونسل )نیپال کے مرکزی سکریٹری حضرت مولان مشتاق احمد نظامی اور ضلع کپلوستو کے صدر حضرت مولانا حیدر علی کامل ثقافی ،حضرت مولانا صدام صاحب سچیو ،حضرت مولانا نور محمد نظامی سابق صر علما کونسل روپندیہی نیپال اور حضرت مولانا مجیب الرحمن صاحب و دیگر درجنوں علما کی موجودگی میں مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض غوثیہ پپری بیجئے نگر ضلع کپلوستو میں یہ  مجلس کل کی ہونے والی تیاریوں کو لے کر اہم موضوعات پر گفتگو کئے ۔ علما کونسل نیپال کے مرکزی صدر حضور سید غلام حسین مظہری نے بتایا کہ ان شا اللہ علما کونسل اپنے تمام تر اہداف کو جلد پورے کرے گی، ساتھ ہی اس مجلس میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہے اتحاد کا اور اتحاد کے بنا ہم ترقی نہیں کرسکتے ، ہمارا اتحاد ہی ہمارے لیے کامیابی کی ضمانت بنے گا ۔ 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383