Oct 23, 2025 04:25 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
شجرکاری کیوں ضروری ہے ؟عبدالجبار علیمی

شجرکاری کیوں ضروری ہے ؟عبدالجبار علیمی

31 Jul 2025
1 min read

اداریہ

 

شجرکاری کیوں ضروری ہے ؟

عبدالجبار علیمی نیپالی

ABDUL JABBAR ALIMI

۔۔۔۔۔۔۔۔             ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم تو محروم ہیں سایوں کی رفاقت سے مگر

        آنے والے کے لیے پیڑ لگا دیتے ہیں

شجر" کا معنی درخت اور" کار" کا معنی کام کے ہیں۔شجر کاری سے مراد درخت لگانا ہے۔شجر سے انسان کا رابطہ اٹوٹ انگ ہے کیونکہ درخت انسانوں کو آکسیجن مہیا کرتا ہے ۔ شجر کاری کم اور جنگلات کی اندھا دھند کٹائی نے نہ صرف ماحول کو مسموم کیا ہے بلکہ یہ قبیح فعل ماحولیاتی آلودگیوں اور موسمی تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔موسمی تبدیلی کی وجہ سے صحت کے مسائل، خوراک کے مسائل، صاف پانی کی قلّت، معاشی مسائل، گلوبل وارمنگ اور دیگر مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ان مسائل سے ماحول کو دور رکھنے کے لیے شجر کاری کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انسانی جسم میں جس طرح پھیپھڑے اہمیت کا حامل ہیں اسی طرح زمین پر درختوں کی اہمیت ہے۔ درخت قدرتی فضائی فلٹر کا کام کرتے ہیں جس کے ذریعے ہوا کو صاف بنانا ممکن ہے، صرف ایک مربع میل پر پھیلے ہوئے درخت موسمِ سرما کے ایک دن میں 29 ٹن آکسیجن خارج کرتے ہیں جب کہ ایک صحت مند آدمی کو دن میں صرف دو پونڈ آکسیجن درکار ہوتی ہے۔ماہر نباتات ڈاکڈر ایس کے جین کے مطابق ایک اوسط سائز کا درخت دو خاندانوں سے خارج شدہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو جذب کر کے ہوا میں آکسیجن پیدا کرتا ہے۔

 شجرکاری سے مراد ہے درخت لگانا درخت ماحول کو درست رکھنے اور خوب صورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ہمیں صاف ہوا فراہم کرتے ہیں۔ طوفانوں کا زور کم کرتے ہیں۔ آبی کٹاؤ کو روکتے ہیں، آب و ہوا کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں اور اکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ ایک درخت 36 ننھے بچوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے اور دو پورے خاندانوں کو 10 درخت ایک ٹن ائیرکنڈیشنر جتنی ٹھنڈک مہیا کرتے ہیں۔ یہ درجہ حرارت کو بھی اعتدال و توازن بخشتے ہیں۔

موجودہ سائنس شجر کاری کی جس اہمیت و افادیت کو بیان کر رہی ہے درحالیکہ قرآن مجیداور احادیث نے چودہ سو سال قبل ہی لوگوں کو اس سے آگاہ کردیا تھا۔درخت اور پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے، رسول خدا صلی  اللہ علیہ و آلہ سلم نے فرمایا کہ اگر کوئی پودا لگاے اس سے انسان یاکویی مخلوق فائدہ حاصل کرے تو صدقہ جاریہ شمار ہوتا ہے۔ہم سب مل کر اپنے ملک نیپال میں شجر کاری کو عام کریں اور عوام و خواص تک یہ پیغام دیں کہ شجر کاری کے فوائد کتنے ہیں ،آج سیلاب ، آندھی ، طوفان  سے نہ جانے کتنے گھر اجڑ گئے ہمارا ایمان ہے کہ تمام چیزوں کا خالق رب کائنات ہے لیکن اسی رب نے اس جانب بھی ہماری رہنمائی فرمائی ہے ، آج بارش نہ ہونے سے کاشتکاروں کی کھیتیاں سوکھی ہوئی  ہیں، بارش کا انتظار لوگ کر رہے ہیں  ،جب ہر چہار جانب  بارش کی امید لیے ہر شخص بیٹھا ہے لیکن بارش ہونے کی وجوہات میں ایک درخت کا کیا رول رہتا ہے یہ ہر ایک پر عیاں ہے ، ائیں مل کر شجر کار عام کریں اور 

ملک میں شجر کاری کے فروغ کے لیے حکومت نیپال کو اس جانب اپنی توجہ دینے کی ضرورت ہے  اور ملک میں امن و امان خوشحالی کا پیغام اور یک جہتی کا درس دینے والے ان درختوں کو کو محفوظ کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383