Feb 7, 2026 02:16 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
قرآن حفظ کرنے والا شخص دنیا وآخرت میں سرخرو ہوتا ہے۔ مولانا حشمت رضا مصباحی

قرآن حفظ کرنے والا شخص دنیا وآخرت میں سرخرو ہوتا ہے۔ مولانا حشمت رضا مصباحی

30 Oct 2025
1 min read

قرآن حفظ کرنے والا شخص دنیا وآخرت میں سرخرو ہوتا ہے۔ مولانا حشمت رضا مصباحی

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز

مہنداول، سنت کبیر نگر

 (اخلاق احمد نظامی)

تحصیل حلقہ مہنداول کے مسلم اکثریتی گاؤں موضع گلرہا کے کمسن حافظ قرآن خادم حسین انصاری نے دارالعلوم اہلسن امجدیہ بھیونڈی میں اپنے مشفق استاذ مولانا حافظ و قاری صابر علی کے زیرِ سایہ رہ کر قلیل عرصہ میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرلی واضح ہو کہ حافظ خادم حسین انصاری کے والدین بہت پہلے داغ مفارقت دے گئے یتیمی کی حالت میں اپنے چچا حافظ اختر رضا سبحانی اور دادی کی کفالت میں حفظ قرآن مکمل کیا قرآن مکمل کرنے کی خوشی میں ایک تقریب کا انعقاد  سبحانی سبحانی گلرہا میں منعقد ہوا  اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و دارالعلوم احمدیہ برکاتیہ سوائچ پار کے پرنسپل مولانا حشمت رضا مصباحی نے کہا کہ قرآن کا حفظ کرنے والا طالب علم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کی تلاوت جنت کے درجات کی بلندی کا ذریعہ ہے ۔ خوش نصیب ہیں وہ حافظ قرآن جو اللہ کے کلام کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیتے ہیں۔ مولانا مصباحی نے کہا کہ جن پر اللہ تعالی ٰ کا فضل ہوتاہے وہ حافظ قرآن بنتے ہیں۔دنیا میں بے شمار کتابیں موجود ہیں لیکن کوئی بھی شخص مکمل کتاب کا حافظ نہیں یہ صرف قرآن کا معجزہ ہے جو کمسن سے کمسن طالب علم سے لیکر ضعیف العمر اصحاب تک کے سینے میں مکمل محفوظ رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے سارے علوم پڑھنے اور سیکھنے کیلئے سال و ماہ مقرر ہیں لیکن قرآن کریم کوحفظ کرنے کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کیونکہ اللہ حافظ کو وہ ذہن عطا کرتا ہے کہ کوئی 3 ماہ تو کوئی 6 ماہ میں تو کوئی 2 سال میں حفظ مکمل کرلیتا ہے اس موقع پر حافظ قرآن کے چچا حافظ اختر رضا سبحانی نے کہا کہ میرے بھتیجے نے قرآن حفظ کرکے جو خوشی  مجھے دی ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی ۔ اسکے حفظ قرآن سے جہاں اسکی آخرت سنورے گی وہیں ان شاءاللہ ان کے مرحوم و مغفور والدین بھی اجر و ثواب مستحق ہونگے دارالعلوم  امجدیہ کے استاذ مولانا قاری صابر علی  نے کہا کہ اللہ نے ہمیں علوم دینیہ اور حفظ قرآن دے کر ہم پربڑا کرم کیا ۔جب ہمارا کوئی طالب علم حفظ مکمل کرتا ہے تو فرط مسرت سے ہمارا دل باغ باغ ہوجاتا ہے اور ہم سجدہ شکر بجالاتے ہیں ۔ یقینا جب تک یہ طالب علم قرآن پڑھتے اور سناتے رہیں گے اس کا اجر و ثواب والدین اور اساتذہ کو ملتا رہے گا یہی ہمارا آخرت کا سرمایہ ہے ۔ اس خوش بختی پر حافظ قرآن کی گلپوشی کی گئی اور مبارک باد دی گئی اس موق پر حافظ مجسم علی ، حافظ غلام علی سبحانی ،حافظ صاحب عالم سبحانی ،قاری اخلاق احمد نظامی کے علاوہ دیگر علماء و حفاظت موجود تھے تقریب کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا سے ہوا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383