Oct 23, 2025 07:38 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
محمد ذیشان علیمی)حافظ ملت فائق الأقران شخصیت)

محمد ذیشان علیمی)حافظ ملت فائق الأقران شخصیت)

16 Jun 2025
1 min read

حافظ ملت فائق الأقران شخصیت حضرت آدم و حوّا علیھما السلام کے دنیا میں تشریف لانے کے بعد انسانوں کی پیدائش کا سلسلہ شروع ہوا اس وقت سے لے کر اب تک نہ جانے کتنے افراد نے وجود کا جامہ زیب تن کیا اور اس حیات مستعار کے قیمتی لمحات کو گزار کر راہ ازل کے مسافربن گئے لیکن ان گزرے ہوئے افراد میں کچھ تو وہ ہیں کہ جن کے نام سے بھی دنیا واقف نہیں ہے اور نہ ہی تاریخ کے دامن میں ان کی کوئی جگہ ہے جبکہ کچھ افراد اسے بھی ہیں جو حالت حیات میں بھی لوگوں کی نگاہوں کے مرکز تھے اور بعد ممات بھی لوگوں کی زبانوں پر ان کا تذکرہ جمیل جاری ہے انھیں چنندہ اشخاص میں ایک ذات جلالة العلم ، حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز محدث مراد آبادی علیہ الرحمة والرضوان کی ہے کسے خبر تھی کہ ایک غیر معروف بستی میں پیدا ہونے والا بچہ مستقبل میں خداداد صلاحیت اور اپنی کاوشوں کے سبب دنیا میں ایسا کام کر جائے گا جسکی وجہ سے وہ عند الله اورعند الناس محبوب ہوگا اور رہتی دنیا تک لوگ اسے اپنی یادوں کا محور بنا کر رکھیں گے۔ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کا شمار ان با کمال ہستیوں میں ہوتا ہے کہ جن کے دم قدم سے دین اور عالم دین کا بھرم قائم ہے بلا مبالغہ اگر یہ کہا جائے کہ ہندوستان کے اندر اہل سنت میں تعلیمی بیداری کا سہرا آپکے سر ہی سجتا ہے تو بالکل غلط نہ ہوگیا حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ بایں سب معاصرین میں ممتاز نظر آ تے ہیں کہ جہاں جہاں آپ ایک طرف علم کے بحر زخار تھے وہی اللہ جل شانہ نے آپکو قوت عمل سے بھی سرفراز فرمایا تھا۔ چنانچہ آپ بہترین فقیہ و محدث اور ایک کامیاب مدرس تھے کہ درس حدیث کا حلقہ قائم کرتے تھے فتوی نویسی بھی فرماتے دعوت و تبلیغ کا فریضہ بھی انجام دیتے ذکر اور تلاوت قرآن سے بھی مستفید ہوتے پابندی کے ساتھ درس بھی دیتے بیعت وارشاد بھی کرتے تصنیف و تالیف کے لئے بھی وقت نکالتے عیادت مسلمین اور جنازوں میں بھی شرکت کرتے ۔ خدمت خلق کے لئے تعویذ بھی بناتے اور یہ سارے کام اس لئے بحسن و خوبی انجام پاتے کہ آپ وقت کی بہت قدر کرتے تھے ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو بھی تضییع اوقات سے بچنے کی نصیحت کرتے اس لئے آپ اکثر فرماتے تھے کہ تضیع اوقان سب سے بڑی محرومی ہے ۔ المختصر یہ کہ حضور حافظ ملت کی پوری زندگی اسلام و سنیت کی ترویج واشاعت اور ملت کی حفاظت و صیانت میں گزری ہے آپکے اقوال و افعال، افکار رو نظریات اس کاروشن ثبوت ہیں اور یہی چیز آپ کو دیگر معاصرین سے ممتاز کرتی ہے اللہ جل شانہ آپکے درجات کو بلندیاں عطا کرے او ہمیں ان کے فیضان علم و عمل سے مالا مال فرمائے ابر رحمت ان کی مرقد پر گہرباری کرے حشر تک شان کردی ناز برداری کرے۔ محمد ذیشان علیمی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383