Oct 23, 2025 07:41 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہ

مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہ

31 Jul 2025
1 min read

مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہ

ریاض(ایجنسیاں)

۔مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا ریاض(ایجنسیاں)۔مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے کردار نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے معاملے میں جمود کو متحرک کیا ہے۔ انھوں نے یہ بات بدھ کے روز 'العربیہ' اور'الحدث' سے خصوصی گفتگو میں کہی۔مصری وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں نیویارک میں منعقدہ دو ریاستی حل کانفرنس میں شرکت کے موقع پر زور دیا کہ 'اسرائیل کو سکیورٹی صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی مل سکتی ہے۔بدر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے غزہ میں قحط کو 'ناقابل تصور' قرار دیا۔غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کے حوالے سے عبد العاطی نے واضح کیا کہ مصر غزہ میں فائر بندی کے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پوری قوت سے دباوڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاہرہ امریکا اور قطر سے روزانہ رابطے میں ہے۔مصری وزیر خارجہ نے بتایا کہ قاہرہ کے پاس جنگ بندی کے بعد غزہ میں سکیورٹی انتظامات اور حکمرانی سے متعلق ایک واضح منصوبہ موجود ہے۔ عبد العاطی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مصر سیکورٹی کے فرائض سنبھالنے کے لیے سیکڑوں فلسطینیوں کو تربیت دے رہا ہے۔دو ریاستی حل کانفرنس کے شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ فلسطینی اسرائیلی تنازع کا خاتمہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر ہونا چاہیے، جیسا کہ کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔ بیان میں زور دیا گیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور اسے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔بیان میں کہا گیا کہ خطے کی اقوام اور ریاستوں کے درمیان معمول کے تعلقات اور پ±ر امن بقائے باہمی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک غزہ میں جنگ کا خاتمہ، تمام یرغمالیوں کی رہائی، قبضے کا خاتمہ، تشدد اور دہشت گردی کو ترک کرنا، ایک خود مختار جمہوری فلسطینی ریاست کا قیام، تمام عرب علاقوں سے قبضے کا خاتمہ اور اسرائیل و فلسطین کے لیے مو¿ثر سکیورٹی ضمانتیں فراہم نہ کی جائیں۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جنگ، قبضہ اور نقل مکانی کے ذریعے امن حاصل نہیں ہو سکتا ... دو ریاستی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا راستہ ہے۔ علاوہ ازیں اس بات کی نشان دہی بھی کی گئی کہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جو اسرائیل کے ساتھ پ±ر امن طور پر ساتھ رہے۔کانفرنس کے شرکاءنے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے یک طرفہ اقدامات سے باز رہیں جو امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالیں اور زمینی حالات میں کشیدگی کو بڑھائیں۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایک طے شدہ وقت کے اندر، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان سنجیدہ اور براہ راست مذاکرات کا آغاز ضروری ہے تاکہ ایک مستقل اور جامع معاہدے تک پہنچا جا سکے۔ انہوں نے اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، جن میں چار فریقی کمیٹی اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کا کردار بھی شامل ہےا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383