بلقریا کے دارالحکومت نالچک میں تاریخی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
خصوصی رپورٹ:
ابو الفاتح توصیف رضا علیمی
نالچک (خصوصی نامہ نگار): روسی جمہوریہ کبردینا-بلقریا کے دارالحکومت نالچک میں عصر حاضر میں اسلامی تعلیمات کے تحفظ کے موضوع پر ایک عظیم الشان بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ علمی و فکری اجتماع 6 اکتوبر 2025 بروز پیر کو منعقد ہوا، جس میں روس کے مختلف خطوں اور دنیا کے کئی ممالک کے ممتاز علماء، مشائخ اور اسکالرز نے شرکت کی۔کانفرنس کا مرکزی عنوان "عصر حاضر میں تقلیدی، اخلاقی و روحانی اساسات کی حفاظت اور عالمی چیلنجز" تھا، جس کے تحت شرکاء نے جدید دنیا میں درپیش ان گنت چیلنجز کا جائزہ لیا اور ان کے مقابلے میں دینی اقدار، اخلاقیات
اور روحانیت کو برقرار رکھنے کے طریقہ کار پر سیر حاصل گفتگو کی۔اس موقع پر معروف محدث و محقق شیخ محمد عوامہ (شامی) نے اپنی خطاب میں مذہبیت کی اہمیت پر اہم گفتگو فرمائی اور عصر حاضر میں دعوے اجتہاد کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ امام نووی اور امام سرخسی جیسی بلند پایہ شخصیات جو فقہ پر غایت درجہ قدرت رکھتے تھے اس کے باوجود
انہوں نے اجتہاد کا دعوی نہیں کیا بلکہ مذاہب اربعہ میں سے مخصوص کی تقلید کی،عصر حاضر میں وہ لوگ جو اجتہاد کا دعوی کرتے ہیں وہ ان مجتہدین فقہی شخصیات کے پایہ کے برابر بھی نہیں ہے اس کے باوجود اجتہاد کا دعوی کرتے ہیں جو نا قابل قبول ہے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی نے اپنے کلیدی خطاب میں فرمایا کہ "تقلید کا ثبوت قرآن و حدیث ہی سے ہے، یہ مجتہدین کی طرف سے امت پر تھوپا ہوا نظام نہیں، بلکہ شریعت کے دلائل ہی سے ثابت ہے۔" انہوں نے لا مذہبیہ (مذہب بیزاری) کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا کہ "کسی معتبر فقہی مسلک کی پیروری درحقیقت قرآن و سنت کی ہی پیروی ہے، کیونکہ ائمہ مجتہدین نے اپنے اجتہادات براہ راست انہی مصادر سے ہی اخذ کیے ہیں۔"
کانفرنس میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دین اسلام کی اساس تقلید، اخلاق اور روحانیت پر قائم ہے، لہٰذا ان تینوں شعبوں میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔یہ کانفرنس اپنے اعلیٰ معیار، علمی مباحث اور بین الاقوامی شرکاء کی کثیر تعداد کی وجہ سے خصوصی اہفرنس کے انعقاد میں انتہائی خوش اسلوبی سے اپنا کردار ادا کیا۔ فاؤنڈر: انٹرنیشنل اسکالرز ایسوسییشن, ترکیا
موبائل: 00919760169776