نیپال میں آنے والی شدید تباہی اور لرزہ خیز سیلاب پر ایک چھوٹی سی کاوش پیش خدمت ہے
اپنی رائے سے نوازیں کیسی لگی یہ منظر کشی،،
محمد عثمان ندوی
پل میں پرلے ہوئے لہلہاتے شہر
ڈوب کر رہ گئے گنگناتے شہر
ہائے کیا ہوگیا تجھکو کوہ و دمن
خاک میں مل گئے جگمگاتے شہر
گاتی ندیوں پہ جیسے خمار آگیا
بجھ گئے سب دئے جھلملاتے شہر
کتنی تھیں رونقیں بزم احباب میں
کھو گئے سب یہاں گاتے گاتے شہر
آہ منظر بڑا ہی کربناک تھا
قبر میں سو گئے چمچماتے شہر
نعش بہتی رہیں مل نہ پایا کفن
جیسے خاموش ہیں گنگناتے شہر
کل جہاں زندگی مسکراتی رہی
کیسے ویراں ہوئے مسکراتے شہر
حال "رسوا" کہوں یا "نوا کوٹ" کا
تھم گئی زندگی غم اٹھاتے شہر
آہ و زاری تری دیکھ سکتا نہیں
قمقموں کی جگہ ٹمٹماتے شہر
حال "ترشولی" لکھنا ہے مشکل بہت
داستاں کہہ گئے جاتے جاتے شہر
رحم کر اے خدا حالت زار پر
ہار بیٹھے ہیں جاں تلملاتے شہر
